قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ قانون سازی نے سوَچھتا پکھواڑہ 2026 کے موضوع پر ’’سوَچھ تَن سوَچھ من‘‘ ورکشاپ کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 8:00PM by PIB Delhi

سوَچھتا پکھواڑہ کے موقع پر، قانون و انصاف کی وزارت کے ماتحت محکمہ قانون سازی نے  شاستری بھون کے کانفرنس ہال نمبر 440-اے وِنگ چوتھی منزل پر، 10 اپریل 2026 کو ’’سوَچھ تن سوَچھ من‘‘ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد  ذاتی و پیشہ وارانہ  دونوں طرح کی زندگی میں ذاتی حفظانِ صحت اور  ذہنی خیر و عافیت کے بارے میں بیداری عام کرنا ہے۔

اس ورکشاپ میں ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر کے وی کمار اور جوائنٹ سکریٹری (او ایل وِنگ) جناب اشونی کے ساتھ ساتھ دیگر افسران، عملہ اراکین، منسلک دفاتر مثلاً آفیشل لینگویج وِنگ (او ایل وِنگ) اور وِدھی ساہتیہ پرکاشن (وی ایس پی) نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران، ڈائرکٹوریٹ آف آیوش، جی این سی ٹی ڈی، دہلی کی چیف میڈیکل افسر (این ایف ایس ایف) ڈاکٹر ہیما ایس کولہے نے روزمرہ کی زندگی میں آیوروید کے فوائد کے بارے میں بتایا اور  ایک صحت مند طرز حیات کو اپنانے مثلاً کیا کھانا اور کب کھانا ہے، کھانے کے باقاعدہ اوقات کو برقرار رکھنے،صبح جلدی بیدار ہونے، منظم روزمرہ کے معمول، اور یوگا آسنوں کو اپنانے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مکمل طور پر صحت مند رہنے کے طور طریقوں کے بارے میں بیش قیمتی معلومات بھی ساجھا کی۔

ایڈشنل سکریٹری ڈاکٹر کے وی کمار نے اجلاس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور  صحت مند طرز حیات سے متعلق طور طریقے، آیور وید، اور یوگا آسنوں کے بارے میں اہم معلومات ساجھا کرنے کے لیے چیف میڈیکل آفیسر (این ایف ایس ایف) ڈاکٹر ہیما ایس کولہے کے بیش قیمتی تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے  ورکشاپ کو بامعنی اور کامیاب بنانے میں افسران اور محکمے کے عملے کی سرگرم شرکت کو بھی تسلیم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SBIN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00296DR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SQTH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RVK1.jpg

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5705


(ریلیز آئی ڈی: 2251038) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी