ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیداواریت سے مربوط ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کے تحت کپڑا صنعت کے لیے 52 نئی درخواستوں کو منظوری دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 7:33PM by PIB Delhi

حکومت نے ٹیکسٹائل کے لیے پیداواریت سے منسلک  ترغیباتی(پی ایل آئی) اسکیم کے مرحلہ III کے تحت 52 نئی درخواستوں کو منظوری دی ہے۔ ان 52 منظور شدہ درخواستوں میں سے 05 ایم ایم ایف اپیرل کے لیے، 19 ایم ایم ایف فیبرکس کے لیے، 18 ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے لیے اور 10 ایک سے زیادہ سیگمنٹ کے لیے ہیں۔

52 درخواست دہندگان نے 21,186 کروڑ روپے کے متوقع کاروبار کے ساتھ 6708 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔ منظور شدہ تجاویز سے ٹیکسٹائل کے شعبے کو خاص طور پر مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف ) فیبرکس، ایم ایم ایف  ملبوسات اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے حصوں میں نمایاں فروغ ملنے کی امید ہے۔ یہ سرمایہ کاری گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی، اختراع کو فروغ دے گی اور عالمی ٹیکسٹائل مارکیٹ میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی۔

پی ایل آئی سکیم برائے ٹیکسٹائل حکومت ہند کی ایک کلیدی پہل ہے جس کا مقصد ٹیکسٹائل کی اعلیٰ پیداوار کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ مالی سال 2025-26 کی تین سہ ماہیوں میں پی ایل آئی شریک کمپنیوں کی جانب سے 944.48 کروڑ  روپے کی سرمایہ کاری، 4,473 کروڑ روپے کا کاروبار اور 363.55 کروڑ روے کی برآمدات کی اطلاع دی گئی ہے۔

حکومت ٹارگٹڈ پالیسی مداخلتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ذریعے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور مسابقت کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5702


(ریلیز آئی ڈی: 2250995) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी