بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
اندرونی آبی گزرگاہوں کے ذریعے کولکاتا سے پانڈو تک 1,500 میٹرک ٹن اعلیٰ مالیت کے سامان ڈھلائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 11:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 مارچ 2026: دانے دار بلاسٹ فرنس سلیگ اور ٹی ایم ٹی سلاخوں کی ایک قیمتی کھیپ انڈو-بنگلہ دیش پروٹوکول روٹ کے ذریعے گوہاٹی کے پانڈو تک پہنچائی گئی۔ یہ اقدام اندرونی آبی گزرگاہوں کی بڑھتی ہوئی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
کولکاتا میں واقع ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کی جانب سے گوہاٹی کی لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے لیے بھیجی گئی اس کھیپ میں 23,980 تھیلے شامل تھے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 1,199 میٹرک ٹن تھا، جبکہ اس کے ساتھ 300 میٹرک ٹن ٹی ایم ٹی سلاخیں بھی شامل تھیں۔ اس سامان کی ترسیل ٹگ ایم وی ترشول کے ذریعے کی گئی، جس کے ساتھ بارجز ڈی بی دکھو اور ڈی بی اجے بھی شامل تھے۔
یہ کامیاب عمل بھاری مال برداری کے لیے اندرونی آبی گزرگاہوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو نمایاں کرتی ہے، جس سے لاجسٹکس کی کارکردگی اور علاقائی رابطوں میں بہتری آ رہی ہے۔ ان ہموار آپریشنز کو ممکن بنانے میں ان لینڈ واٹر ویز اٹھارٹی آف انڈیا(آئی ڈبلیو اے آئی)
نے اہم کردار ادا کیا۔
***
ش ح ۔ م ع ن۔ ش ب ن
U. No.5674
(ریلیز آئی ڈی: 2250851)
وزیٹر کاؤنٹر : 4