خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
وزارتِ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی شیلانگ میں پارلیمانی مشاورتی کمیٹی اور این آئی ا یف ٹی ای ایم( نفٹیم )کونسل کے اجلاس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 APR 2026 9:57PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز(ایم او ایف پی آئی) نے آج شیلانگ کے کورٹ یارڈ بائی میریئٹ میں پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا، جس کے بعداین ا ٓئی ا یف ٹی ای ایم کونسل کا اجلاس بھی ہوا۔
اجلاسوں کی صدارت وزیرِ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز جناب چراغ پاسوان نے کی، جبکہ وزارت کے سینئر افسران، بشمول سکریٹری جناب اویناش جوشی اور جوائنٹ سکریٹری جناب دیویش دیول، معزز ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر متعلقہ فریق بھی موجود تھے۔
پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں فوڈ پروسیسنگ شعبے کا جامع جائزہ لیا گیا، جس میں وزارت کی جاری اصلاحات اور پالیسی اقدامات شامل تھے۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت کی جانب سے نافذ شدہ اور مجوزہ اصلاحات پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی، جس کے بعد کمیٹی کے اراکین نے اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی رسائی و اثرات بہتر کرنے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔
نفٹیم کونسل کے اجلاس میں ادارہ جاتی اور پالیسی معاملات پر خاص طور پر صلاحیت سازی ، تحقیق، اور ملک میں فوڈ پروسیسنگ کے نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے غوروخوض کیا گیا۔ اراکین نے ادارہ جاتی ڈھانچے کو صنعت کی ضروریات اور ابھرتے ہوئے مواقع کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے زرعی پیداوار میں کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور ویلیو ایڈیشن بڑھانے میں فوڈ پروسیسنگ کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس شعبے کو درپیش مسائل جیسے بنیادی ڈھانچے کی کمی، مالی وسائل تک رسائی اور تکنیکی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیرموصوف نے بین وزارتی ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی جا سکے اور جی ایس ٹی میں اصلاحات، فوڈ سیفٹی ضوابط کو آسان بنانے اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
مذاکرات سے اس عزم کا اظہار ہوا کہ فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جائے، جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیا جائے، پروسیسڈ فوڈ کے بارے میں مثبت تاثر قائم کیا جائے اور کسانوں سمیت ویلیو چین سے وابستہ تمام فریقین کو زیادہ فوائد کے ساتھ پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔
وزارت نے اس شعبے میں تیز رفتار ترقی کے لیے پالیسی معاونت، ادارہ جاتی مضبوطی اور باہمی تعاون پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے بھارت کو فوڈ پروسیسنگ میں عالمی رہنما بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔



****
(ش ح ۔ش ت ۔ر ض)
U. No. 5650
(ریلیز آئی ڈی: 2250678)
وزیٹر کاؤنٹر : 5