وزارت دفاع
مالدیپ، مالے سےآئی این ایس سنینا(آئی او ایس ساگر)روانہ ہوا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 APR 2026 5:35PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحر یہ کا جہاز ساگر (آئی این ایس سنینا)08 اپریل2026 کو مالدیپ مالے کی بندرگاہ سے روانہ ہوا ، جس سے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سمندری شراکت داری کو مزید تقویت حاصل ہوئی ۔ اس دورے کے دوران ہندوستانی بحریہ اور مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف)کے درمیان سلسلے وار پیشہ ورانہ مصروفیات اور ثقافتی تبادلے جاری رہے ۔
روانہ ہونے پر جہاز نے ایم این ڈی ایف کوسٹ گارڈ شپ غازی کے ساتھ ایک پیسیج مشق (پی اے ایس ای ایکس)میں حصہ لیا ، جس سے دونوں سمندری افواج کے درمیان بہتر آپریشنل کوآرڈینیشن اور باہمی تعاون کی نشاندہی ہوتی ہے ۔
دورے کے دوران آئی او ایس ساگر کے کمانڈنگ افسر کمانڈر سدھارتھ چودھری نے ایم این ڈی ایف کے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کوسٹ گارڈ ایم این ڈی ایف کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقات کی ۔یہ بات چیت مشترکہ تربیتی اقدامات کو آگے بڑھانے ، اہمیت کی حامل پائیدار مشغولیت کے عزم کا اعادہ کرنے پر مرکوزرہی ۔ آئی او ایس ساگر کے کثیر القومی عملے نے جس میں16دوست بیرونی ممالک کے اہلکار شامل ہیں ، ایم این ڈی ایف کی قیادت کے ساتھ بصیرت انگیز اور افزودہ بات چیت کی ، جس سے بین الاقوامی سمندری تعاون کے وسیع تر جذبے کو تعاون حاصل ہوا۔
پیشہ ورانہ تبادلوں کے علاوہ اس دورے میں ثقافتی اور سماجی گفت وشنیدشامل رہی ، جس میں ایم این ڈی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ کھیلوں کی فکسچرس-دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا شامل تھا ۔
آئی او ایس ساگر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سمندری تعلقات ، تعاون کے فریم ورک کو مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے ۔
(2)S78R.jpeg)
(3)JB26.jpeg)
(1)87I1.jpeg)
(2)3W2J.jpeg)
(2)X7ME.jpeg)
***
ش ح۔ ش م ۔ اش ق
U. No- 5633
(ریلیز آئی ڈی: 2250534)
وزیٹر کاؤنٹر : 15