اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اسٹیل 2026 کو اگلے نوٹس تک ملتوی کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 APR 2026 6:53PM by PIB Delhi

مغربی ایشیا کے جاری بحران سمیت ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر، اور اس صورتحال کی وجہ سے اسٹیک ہولڈرز کو ہونے والی تکلیف اور مشکلات کے پیش نظر، بھارت اسٹیل 2026 کو اگلے نوٹس تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسٹیل سیکٹر سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے وسیع تر مفاد میں لیا گیا ہے۔ تقریب کی نظر ثانی شدہ تاریخوں کا اعلان وقت پر کیا جائے گا۔

بھارت اسٹیل 2026 کا انعقاد 16-17 اپریل 2026 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ہونا تھا۔ اسٹیل کی وزارت اس تقریب میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دکھائے گئے تعاون، تال میل اور دلچسپی کو سراہتی ہے۔

اس تقریب کا تصور محض ایک تقریب کے طور پر نہیں کیا گیا ہے، بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ اکٹھا کرتے ہوئے، پورے اسٹیل ایکو سسٹم کے لیے ایک فلیگ شپ پلیٹ فارم کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5592


(ریلیز آئی ڈی: 2250276) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी