بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی مقابلہ جاتی کمیشن نے ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کے ذریعہ نابھا پاور لمیٹڈ میں100 فیصد ایکوئٹی شیئرز اور غیر جمع شدہ اختیاری قابل تبادلہ ریڈی ایم ایبل پریفرنس شیئرز کے مجوزہ حصول کو منظور کر لیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 APR 2026 8:19PM by PIB Delhi

بھارتی مقابلہ جاتی کمشنن (سی سی آئی) نے ٹورینٹ پاور لمیٹڈ کے ذریعہ نابھا پاور لمیٹڈ میں100 فیصد ایکوئٹی شیئرز اور غیر جمع شدہ اختیاری قابل تبادلہ ریڈی ایم ایبل پریفرنس شیئرز کے مجوزہ حصول کو منظور کرلیا ہے۔

مجوزہ انضمام کے تحت، ٹورنٹ پاور لمیٹڈ (حاصل کنندہ) ایل اینڈ ٹی پاور ڈیولپمنٹ لمیٹڈ (فروخت کنندہ) سے نابھا پاور لمیٹڈ (ٹارگیٹ کمپنی) میں 100 فیصد ایکوئٹی شیئرز اورغیر جمع شدہ اختیاری قابل تبادلہ ریڈی ایم ایبل پریفرنس شیئرز (مکمل طور پر ڈائیلوٹڈ بنیاد پر) حاصل کرے گی۔

حاصل کنندہ ایک عوامی لسٹیڈ کمپنی ہے جو بجلی کی پیداوار، بجلی کی ترسیل، اس کی تقسیم اور بجلی کی ترسیلی کیبل کی فراہمی کے کاروبار میں مصروف  عمل ہے۔

حاصل کنندہ ٹورنٹ گروپ سے منسلک ہے، جو بنیادی طور پر بجلی، فارماسیوٹیکل اور گیس کی تقسیم کے شعبوں میں سرگرم ہے۔

ٹارگیٹ کمپنی، نابھا پاور لمیٹڈ، ایل اینڈ ٹی پاور ڈیولپمنٹ لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے اور 2014 سے پنجاب کےراجپورہ میں2 ایکس700 میگا واٹ کا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پلانٹ چلا رہی ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

------------------------

ش ح۔ع ح۔ش ت

UN-NO-5540


(ریلیز آئی ڈی: 2249969) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी