قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اضافی ای ایم آر ایس کیلئے ضرورت کا تعین

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 1:26PM by PIB Delhi

آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے کہا کہ مرکزی بجٹ 2019-2018 میں حکومت نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) اسکیم میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ،جس کا مقصد درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے بچوں کو ان کے اپنے سماجی و ثقافتی ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے ۔ اس اقدام کے تحت ایسے بلاکس میں، جہاں درج فہرست قبائل کی آبادی 50 فیصد سے زیادہ ہو اور کم از کم 20,000 قبائلی افراد موجود ہوں (دوہرا معیار)، چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے ای ایم آر ایس قائم کرنے کا تصور پیش کیا گیا، جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کی تعداد برابر ہو۔ یہ منصوبہ بندی 2011 کی مردم شماری کے مطابق کی گئی ہے۔

اس اعلان کے مطابق، حکومت نے خاص طور پر دور دراز اور کم سہولیات والے علاقوں میں رہنے والے قبائلی طلبہ کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 728 ای ایم آر ایس (بشمول 288 پرانے اسکول) کے قیام کی منظوری دی۔

آج کی تاریخ تک، کل 723 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کو منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 499 اسکول فعال ہیں۔ ریاست وار صورتحال کی تفصیل ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہے۔

(سی اور ڈی): ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت فی الحال انہی بلاکس میں اسکول قائم کرنے کی گنجائش ہے جہاں درج فہرست قبائل کی آبادی 50 فیصد سے زائد اور کم از کم 20,000 قبائلی افراد ہوں۔ اضافی اسکولوں کی ضرورت کا جائزہ ایک مسلسل عمل ہے، جس کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔
ضمیمہ
‘‘اضافی ای ایم آر ایس کی ضرورت کا جائزہ” کے موضوع پر نرنجن بشی کی جانب سے پوچھے گئے راجیہ سبھا کے غیر ستارہ سوال نمبر 4298 مورخہ یکم اپریل 2026کے جواب کے حصے (الف اور ب) میں دیا گیا ضمیمہ۔

ریاست وار/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مطابق ای ایم آر ایس کی صورتحال کی تفصیل

نمبر شمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

کل منظور شدہ ای ایم آر ایس

فعال ای ایم آر ایس

1

آندھرا پردیش

28

28

2

اروناچل پردیش

10

5

3

آسام

17

6

4

بہار

3

2

5

چھتیس گڑھ

75

75

6

دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

1

1

7

گجرات

47

44

8

ہماچل پردیش

4

4

9

جموں و کشمیر

6

6

10

جھارکھنڈ

91

51

11

کرناٹک

12

12

12

کیرالہ

4

4

13

لداخ

3

 

14

مدھیہ پردیش

71

63

15

مہاراشٹر

39

37

16

منی پور

21

5

17

میگھالیہ

37

2

18

میزورم

17

11

19

ناگالینڈ

22

3

20

اڈیشہ

111

47

21

راجستھان

31

31

22

سکم

4

4

23

تمل ناڈو

8

8

24

تلنگانہ

23

23

25

تریپورہ

21

12

26

اتر پردیش

4

3

27

اتراکھنڈ

4

4

28

مغربی بنگال

9

8

 

کل

723

499

***

ش ح ۔ک ا۔ا ش ق

U. No.5530


(ریلیز آئی ڈی: 2249948) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali-TR