قبائیلی امور کی وزارت
پی ایم-جن من کے تحت پی وی ٹی جیز کی کوریج
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2026 4:03PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اویکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ 18 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں رہنے والی 75 پی وی ٹی جی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جن من) کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس مشن کا مقصد ان کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے لیے محفوظ رہائش، پینے کا صاف پانی اور تعلیم کی بہتر فراہمی، صحت اور تغذیہ، سڑک اور ٹیلی کام کنیکٹوٹی ، بجلی سے محروم گھروں کی بجلی کاری اور 3 سال میں ذریعۂ معاش کے پائیدار مواقع جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان مقاصد کو 11 اقدامات کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے جنہیں 9 -لائن وزارتوں کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں اور ریاست آندھرا پردیش میں وزارت کے لحاظ سے پی ایم جن من کے تحت مختلف اقدامات کے اہداف، پیش رفت اور کامیابیوں کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ -1
’’پی ایم-جن من کے تحت پی وی ٹی جی کی کوریج‘‘ سے متعلق جناب بالاشوری ولبھینی کی طرف سے 02.04.2026 کو لوک سبھا غیر ستارہ(ان اسٹارڈ) سوال نمبر 6255 کے حصہ (سی) سے (ای) کے جواب میں حوالے کے طور پر ضمیمہ
پی ایم جن من کے تحت پیش رفت، وزارت کے لحاظ سے، 28 فروری 2026
|
وزارت کا نام
|
کارروائی
|
مشن کا ہدف (2023-2026)
|
منظوری کی تفصیلات
|
کامیابیاں
|
|
دیہی ترقی کی وزارت
|
پکے مکانات کی فراہمی
|
4.90 لاکھ مکانات
|
477938 مکانات
|
266723 مکانات مکمل
|
|
مربوط سڑکیں
|
8000 کلومیٹر سڑک
|
7324.47 کلومیٹر سڑک
|
1949 کلومیٹر سڑک مکمل
|
|
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
|
موبائل میڈیکل یونٹ
|
1000 ایم ایم یو (750 ایم ایم یو تمام کا احاطہ کرنے کے لیے کافی ہیں)
|
750 ایم ایم یو
|
750 ایم ایم چالو کیے گئے
|
|
جل شکتی کی وزارت
|
پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی
|
19375 گاؤں
|
18728 گاؤں
|
8473 گاؤوں میں کام کی تکمیل
|
|
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت
|
آنگن واڑی مراکز کی تعمیر اور آپریشن
|
2500
|
2500 آنگن واڑی مراکز
|
2390 آنگن واڑی مراکز کو فعال بنایا گیا ہے۔
|
|
وزارت تعلیم
|
ہاسٹلز کی تعمیر اور آپریشن
|
500
|
500 ہاسٹل
|
10 مکمل
|
|
وزارت بجلی
|
غیر برقی ایچ ایچ کی توانائی
|
139373 ایچ ایچ
|
139373 ایچ ایچ
|
136694 ایچ ایچ الیکٹریفائیڈ
|
|
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
|
نئی سولر انرجی سکیم کے تحت منظور شدہ گھر
|
آف گرڈ کے لیے اہل مستفیدین کی شناخت کے مطابق
|
8823 HH
|
7007 ایچ ایچ الیکٹریفائیڈ
|
|
وزارت مواصلات
|
موبائل ٹاورز کی تنصیب
|
4543 بستیوں کا احاطہ
|
کوریج کے لیے 4247 بستیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
|
3073 بستیوں کا احاطہ کیا گیا
|
|
قبائلی امور کی وزارت
|
کثیر مقصدی مراکز
|
1000
|
1000 ایم پی سی
|
511 مکمل ہو چکے ہیں
|
|
وی ڈی وی کے کا قیام
|
500
|
540 وی ڈی وی کے
|
491 وی ڈی وی کےنے کام شروع کیا
|
پی ایم جن من کے تحت پیش رفت، وزارت کے لحاظ سے، ریاست آندھرا پردیش میں، 28 فروری 2026
|
وزارت / محکمہ
|
اسکیم / سرگرمی
|
تفصیل
|
|
دیہی ترقی کی وزارت(پی ایم اے وائی-جی)
|
منظور شدہ مکانات (ایچ ایچ)
|
43593
|
|
مکمل (ایچ ایچ)
|
6783
|
|
دیہی ترقی کی وزارت (پی ایم جی ایس وائی)
|
منظور شدہ سڑکیں ( کلومیٹر میں )
|
868.95
|
|
مکمل ( کلومیٹر میں )
|
98
|
|
جل شکتی کی وزارت (جے جے ایم)
|
منظور شدہ گاؤوں
|
1964
|
|
سیر شدہ گاؤں
|
405
|
|
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (این آر ایچ ایم)
|
ایم ایم یو کی منظوری اور کمیشن
|
140
|
|
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ( پوشن 2.0)
|
منظور شدہ آنگن واڑی مراکز
|
192
|
|
آپریشنل آنگن واڑی مراکز
|
146
|
|
ایم او ای (ایس ایس اے)
|
منظور شدہ ہاسٹل( نمبر)
|
87
|
|
کام مکمل ہوا ( نمبر )
|
3
|
|
ایم او پی (آر ڈی ایس ایس)
|
منظور شدہ ایچ ایچ
|
24925
|
|
ایچ ایچ الیکٹریفائیڈ
|
24925
|
|
ایم این آر ای
|
منظور شدہ ایچ ایچ
|
1675
|
|
ایچ ایچ الیکٹریفائیڈ
|
967
|
|
ایم او سی (ڈی او ٹی- یو ایس او ایف)
|
کوریج کے لیے ہاؤسنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
|
1658
|
|
کوریج میں شامل بستی
|
1346
|
|
قبائلی امور کی وزارت
|
منظور شدہ ایم پی سی
|
125
|
|
مکمل کی گئی ایم پی سی
|
89
|
|
قبائلی امور کی وزارت
|
منظور شدہ وی ڈی وی کے
|
73
|
|
وی ڈی وی کے میں کام کاج شروع کی گیا
|
73
|
*******
(ش ح ۔ک ح۔ خ م )
U. No.5495
(ریلیز آئی ڈی: 2249705)
وزیٹر کاؤنٹر : 21