عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: صلاحیت سازی سے متعلق اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 4:53PM by PIB Delhi

نیشنل پروگرام فار سول سروسز کیپیسٹی بلڈنگ (این پی سی ایس سی بی)-مشن کرم یوگی کے تحت قائم کردہ آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ میں توسیع اور رسائی میں نمایاں تیزی آئی ہے ۔  27 مارچ 2026 تک اس پلیٹ فارم سے 15 لاکھ سے زائد صارفین وابستہ ہو چکے ہیں، جبکہ مختلف شعبوں، فنکشنل اور طرزِ عمل کی مہارتوں سے متعلق 4,600 سے زائد کورسز دستیاب ہیں، جنہیں 83 لاکھ سے زیادہ افراد مکمل کر چکے ہیں۔

ایس پی وی – کرم یوگی بھارت (کے بی) کو قومی پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کونسل (این سی وی ای ٹی) کی جانب سے بطور ایوارڈنگ باڈی (دوہری) تسلیم کیا گیا ہے۔  اس منظوری کے تحت آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم عوامی پالیسی، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل تبدیلی، عوامی نظم و نسق اور انتظامیہ کے شعبوں میں این سی وی ای ٹی سے منظور شدہ اہلیتیں فراہم کرتا ہے۔

نئے تین فوجداری قوانین پر مبنی کورسز کے لیے آئی جی او ٹی پورٹل پر 46 لاکھ سے زائد اندراجات ہوئے ہیں اور 36 لاکھ سے زیادہ کورسز کا استعمال کیا جا چکا ہے۔

مشن کرم یوگی کے تحت ریاستی اور ضلعی سطح پر صلاحیت سازی پروگراموں کو وسعت دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ آئی جی او ٹی پورٹل کو تمام 36 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے استعمال کر رہے ہیں۔ ذیلی قومی سطح پر مشن کے نفاذ میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مشن کرم یوگی کے منظم، معروضی اور باقاعدہ جائزے کو یقینی بنانے کے لیے کابینہ سکریٹریٹ کوآرڈینیشن یونٹ (سی ایس سی یو) قائم کیا گیا ہے۔ کابینہ سیکریٹری کی سربراہی میں یہ یونٹ مشن کے مجموعی نفاذ کی نگرانی کرتا ہے اور اس حوالے سے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

حکومت نے مشن کرم یوگی کے لیے نگرانی و جائزہ (ایم اینڈ ای) کا ایک جامع فریم ورک بھی قائم کیا ہے، جو مختلف شراکت داروں کی کارکردگی کو کلیدی کارکردگی اشاریوں (کے پی آئی) کی بنیاد پر جانچنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں محکموں، انتظامی شعبوں، ایس پی وی-کے بی اور سی بی سی کو واضح ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات و پنشن اور وزیراعظم کے دفتر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ر ب

U.NO.5429

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2249235) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी