امور داخلہ کی وزارت
نیشنل سائکلون رسک مٹیگیشن پروجیکٹ (این سی آر ایم پی)
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 2:36PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے نیشنل سائیکلون رسک مٹیگیشن پروجیکٹ (این سی آر ایم پی) کو منظوری دی تھی ، جس کا مجموعی مقصد طوفانوں کے خطرے کو کم سے کم کرنے اور لوگوں اور بنیادی ڈھانچے کو طوفان کے خطرے سے دوچار ریاستوں میں ساحلی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے ساتھ ہم آہنگی میں قدرتی آفت سے نمٹنے کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے ۔ این سی آر ایم پی کو آٹھ ساحلی ریاستوں میں دو مراحل میں نافذ کیا گیا تھا ۔ این سی آر ایم پی کے پہلے مرحلے کو جنوری ، 2011 ء میں آندھرا پردیش اور اڈیشہ ریاستوں کے لیے منظور کیا گیا تھا ، جو دسمبر ، 2018 ء میں مکمل ہوا تھا ۔ این سی آر ایم پی کا دوسرا مرحلہ جولائی ، 2015 ء میں گوا ، گجرات ، کرناٹک ، کیرالہ ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال ریاستوں کے لیے منظور کیا گیا تھا ، جو مارچ ، 2023 ء میں مکمل ہوا تھا ۔ پروجیکٹ کے اہم اجزاء میں ، ابتداء میں ہی وارننگ دیئے جانے کا نظام ؛ طوفان کے خطرے کو کم کرنے کا بنیادی ڈھانچہ جیسے طوفان سے بچنے کی کثیر مقصدی پناہ گاہیں ، بحفاظت لوگوں کو نکالنا /رسائی والی سڑکیں/پل ، کھارے پانی کا باندھ اور زیر زمین کیبلنگ ؛ کئی طرح کے خطرہ سے متعلق رسک مینجمنٹ اور صلاحیت سازی کے لیے تکنیکی مدد ؛ اور پروجیکٹ مینجمنٹ اور نفاذ کی مدد جیسے التزامات شامل تھے ۔
پہلے مرحلے کے مجموعی اخراجات 2524.84 کروڑ روپے تھے اور دوسرے مرحلے کا مجموعی اخراجات 1806.84 کروڑ روپے پر مشتمل تھے ۔
منصوبے کے موثر نفاذ کے لیے ، حکومت نے کئی اہم اقدامات کیے ۔ صلاحیت سازی کی کوششیں ، تربیتی پروگراموں اور بیداری پھیلانے سے متعلق دیگر اقدامات کے ذریعے کی گئیں ۔ پروجیکٹ کے موثر نفاذ اور نگرانی کے لیے مرکز کی سطح پر ایک پروجیکٹ نگرانی یونٹ قائم کیا گیا تھا ۔ اسی طرح ریاستوں نے بھی ، ریاستی سطح پر اس پروجیکٹ کے متعلقہ اجزاء کو نافذ کرنے/نگرانی کرنے اور مرکز کے ساتھ بہتر تال میل کے لیے اسی ترتیب کو اپنایا۔
یہ معلومات داخلی امور کے وزیرِ مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 5226
(ریلیز آئی ڈی: 2247801)
وزیٹر کاؤنٹر : 6