خلا ء کا محکمہ
پارلیمانی سوال: پی ایس ایل وی اور ایس ایس ایل وی پروگرام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 APR 2026 3:30PM by PIB Delhi
بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) پروگرام کے تحت حالیہ شیڈول شدہ پروازوں کی مؤخر ہونے کی وجوہات صرف تکنیکی ہیں۔ پی ایس ایل وی-سی62 مشن میں پیش آنے والی ناکامی کے پیش نظر، ایک قومی سطح کی ماہر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پی ایس ایل وی وہیکل میں خرابی کی وجوہات کا جائزہ لے گی اور اصلاحی اقدامات کی سفارش کرے گی۔ اصلاحی اقدامات کے نفاذ کے بعد پی ایس ایل وی دوبارہ پرواز کرے گا۔
دوسری جانب، اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) نے ترقیاتی پروازیں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہیں اور اسے این ایس آئی ایل اور صنعت کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ پروڈکشن اور لانچ کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
مزید یہ کہ، گگن یان انسانی خلائی پرواز، ناسا – اسرو سنٹھیٹک اپرچر رڈار (این ایس آئی اے آر) زمین مشاہداتی منصوبہ، اور آئندہ آنے والے موسمی و ماحولیاتی سیٹلائٹس کے منصوبے اسرو کی متعلقہ ٹیمیں انجام دے رہی ہیں۔ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل)، جو کہ محکمہ خلاء کےانتظامی کنٹرول کے تحت ایک مرکزی عوامی شعبے کی کمپنی(سی پی ایس ای) ہے، تجارتی مشنز کی ذمہ دار ہے اور اسے اسرو اور بھارتی صنعت کی فعال معاونت حاصل ہے۔
یہ معلومات عملہ، عوامی شکایات و پنشنز اور وزیراعظم دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نےآج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
******
ش ح۔ ا ک۔ رب
U. No. 5231
(ریلیز آئی ڈی: 2247788)
وزیٹر کاؤنٹر : 9