قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای ایم آر ایس میں طلبہ کے اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنے کی پہل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2026 1:33PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اُئیکے نے آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے جواب میں بتایا کہ قبائلی طبقے کے طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی(این ای ایس ٹی ایس) نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں(ای ایم آر ایس) میں ایک منفرد پہل شروع کی ہے جس کے تحت اساتذہ طلبہ کے گھروں کا سالانہ دورہ کر کے گھر پر مبنی والدین-اساتذہ مٹینگ (پی ٹی ایم) منعقد کرتے ہیں۔ اس کا مقصد اسکول، والدین اور برادری کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا، والدین کی شمولیت بڑھانا، طلبہ کے اسکول چھوڑنے کی شرح کم کرنا اور ان کی ہمہ جہت نشوونما کو فروغ دینا ہے۔

اس پہل کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:

ای ایم آر ایس کے اساتذہ کے لیے لازم ہے کہ وہ تعلیمی سال میں ہر طالب علم کے گھر ترجیحاً  تعطیلات یا مخصوص آؤٹ ریچ اوقات میں کم از کم ایک بار دورہ کریں۔

ان دوروں کے دوران اساتذہ والدین یا سرپرستوں سے ملاقات کر کے طالب علم کی تعلیمی کارکردگی، رویّے، صحت اور مجموعی فلاح و بہبود پر گفتگو کرتے ہیں تاکہ والدین کی فعال شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔

گھریلو دوروں کے اس پروگرام کی منصوبہ بندی اور نگرانی  ای ایم آر ایس کے پرنسپل کے ذریعے منظم انداز میں کی جاتی ہے، جس میں سکیورٹی، سفری سہولیات اور انتظامی معاملات کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اساتذہ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان دوروں کے دوران وقار، پیشہ ورانہ مہارت اور ثقافتی حساسیت کا مظاہرہ کریں، اور قبائلی برادریوں کی روایات اور اقدار کا احترام کریں۔

************

ش ح ۔ م ش ۔ خ م

UN-NO-5228


(ریلیز آئی ڈی: 2247738) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , Urdu , हिन्दी