سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی مالی سال 2025–26 کے مونیٹائزیشن ہدف کو حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے، اور اِنوِٹ اور ٹی او ٹی ماڈلز کے ذریعے اس نے 28,300 کروڑ روپے سے زائد حاصل کیے


مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کے دو این ایچ سیکشنز کے لیے 6,366.98 کروڑ روپے اِنوِٹ راؤنڈ-5 کو دیے گئے

اوڈیشہ میں 74.5 کلومیٹر طویل این ایچ سیکشن کے لیے 18 3,087 کروڑ روپے ٹول،آپریٹنگ اینڈ ٹرانسفر (ٹی او ٹی) بنڈل کو دیے گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 6:36PM by PIB Delhi

 مالی سال 2025–26 کے لیے اثاثہ جات کی مونیٹائزیشن کے ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم سنگ میل کے طور پر، این ایچ اے آئی نے پبلک اِنوِٹ، پرائیویٹ انوٹ آئی ٹی، اور ٹول-آپریٹ-ٹرانسفر (ٹی او ٹی) ماڈل کے امتزاج کے ذریعے 28,307 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں، جن میں ٹی او ٹی بنڈلز 17 اور 18 شامل ہیں۔ ٹی او ٹی بنڈل-19 کے لیے موصول ہونے والی بولیوں کے ساتھ، جو تکنیکی جائزہ کے مراحل میں ہیں، این ایچ اے آئی بھارت سرکار کے موجودہ مالی سال 2025–26 کے لیے 30,000 کروڑ روپے کے بجٹ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

اس کام یابی میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے اپنے انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ (اِنوِٹ) پروگرام کے تحت اِنوِٹ راؤنڈ-5 کے تحت 310 کلومیٹر سے زائد قومی شاہراہوں کو کام یابی سے منافع بخش بنایا ہے۔ اِنوِٹ-5 کو این ایچ آئی ٹی ویسٹرن پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو 6,366.98 کروڑ روپے کی رعایت فیس پر 20 سال کی مدت کے لیے دیا گیا ہے۔ اِنوِٹ-5 مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کے دو اہم قومی شاہراہ حصوں پر مشتمل ہے، جن میں مہاراشٹر میں این ایچ-53 کا 255.9 کلومیٹر طویل امراوتی–چکھالی–تارسود سیکشن اور آندھرا پردیش میں این ایچ-16 کا 54.3 کلومیٹر طویل گنڈوگولانو–چنا اووٹاپلی سیکشن شامل ہیں۔ اثاثوں میں ناشیر آباد، داسرکھید، تارودہ کسبا، کورانخید، اور کلاپاررو جیسے ٹول پلازہ شامل ہیں۔

مونیٹائزیشن کی کوششوں کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے 3,087 کروڑ روپے میں ٹول-آپریٹ-ٹرانسفر (ٹی او ٹی) بنڈل-18 بھی کام یابی سے حاصل کیا ہے، جس میں اوڈیشہ میں این ایچ-16 کا 74.5 کلومیٹر طویل چندی کھولے–بھدرک سیکشن شامل ہے۔ ٹی او ٹی- 18 میسرز آئی آر بی چندی بھدرا ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ کو 20 سال کی کنسیشن مدت کے لیے دیا گیا ہے۔ اس کے تحت، کنسیشنئر نیشنل ہائی وے سیکشن کی آپریشن اور دیکھ بھال کرے گا اور نیشنل ہائی ویز فیس رولز کے مطابق صارف فیس وصول کرے گا۔

اس سے پہلے، این ایچ اے آئی کی سرپرستی میں راجمارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کا پہلا عوامی اجرا 24 مارچ 2026 کو بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں لسٹ کیا گیا تھا۔ آر آئی آئی ٹی نے جھارکھنڈ، تمل ناڑو، آندھرا پردیش، اور کرناٹک کی ریاستوں میں پانچ فعال نیشنل ہائی وے اثاثوں کے حقوق حاصل کیے، جن کی کل رعایتی مالیت تقریباً 9,500 کروڑ ہے۔ ان اثاثوں کے حصول کی مالی معاونت ایکویٹی اور قرض کے امتزاج سے کی گئی۔ پبلک ایشو کو تقریباً 14 گنا زیادہ سبسکرائب کیا گیا، جو بھارت کے انفراسٹرکچر شعبے، حکومت کے اثاثہ جات کی مونیٹائزیشن پروگرام، اور قومی شاہراہوں کے اثاثوں کی طویل مدتی ترقی کے امکانات پر مضبوط سرمایہ کاروں کے اعتماد کا غماز ہے

یہ سنگ میل این ایچ اے آئی کی اس بات پر مسلسل توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ شفاف اور منظم مونیٹائزیشن فریم ورک کے ذریعے قومی شاہراہ کے اثاثوں کو ملک بھر میں قومی شاہراہ کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے وسائل کو متحرک کیا جا سکے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 5157


(ریلیز آئی ڈی: 2247071) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी