وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ڈی ایس کے تحت اصلاحات کی نگرانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2026 1:58PM by PIB Delhi

سودیش درشن 2.0 سے متعلق  قومی ادارہ جاتی فریم ورک میں منظوری اور نگرانی  کی مرکزی کمیٹی ( سی ایس ایم سی ) ، مشن ڈائریکٹوریٹ ( ایم ڈی ) وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی ادارہ جاتی فریم ورک اور  سیاحت کے مقام کے بندوبست  کی کمیٹیاں ، ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے کی انتظامیہ ( یو ٹی ایز ) کی طرف سے قائم کی جائیں گی۔ وزارت نے اپنے سیاحتی مقام  کے ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کے لیے ایک پروگرام مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( پی ایم آئی ایس )  بھی تیار کیا ہے، جو ایک متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ اس کے ذریعے  پروجیکٹوں  کی معلومات کا تبادلہ، رپورٹنگ اور رابطہ کاری آسانی سے ممکن ہوگی۔ وزارتِ سیاحت اور ریاستی حکومتیں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ ، بشمول  پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں، اس نظام کا اہم حصہ ہیں۔

وزارتِ سیاحت نے مرکز کی سطح پر نیشنل پروگرام مینجمنٹ یونٹ ( این پی ایم یو ) مقرر کیا ہے اور ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی انتظامیہ کو مالی  مدد بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ  پروجیکٹوں کی تفصیلی رپورٹ ( ڈی پی آر ) تیار کرنے، بولی لگانے کے عمل  کے بندوبست ،  پروجیکٹ پر عمل درآمد اور نگرانی وغیرہ میں مشاورتی مدد حاصل کر سکیں۔ مزید برآں،  ڈی پی آر  کے لیے ایک مثالی خاکہ بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں  پروجیکٹ کے تصور اور اس کی وجوہات، تفصیلی جائزہ، لے آؤٹ پلانز، پائیداری کے جائزے اور اقدامات ، ترقیاتی ذمہ داریاں، کام کاج اور  رکھ رکھاؤ  کے طریقۂ کار ( او اینڈ ایم ) سروس لیولز وغیرہ شامل ہیں۔

وزارتِ سیاحت باقاعدگی سے ریاستی حکومتوں ( ایس جیز ) / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں  کی انتظامیہ ( یو ٹی ایز ) کو  ترغیب دیتی ہے کہ وہ سو دیش درشن اسکیم کے تحت قائم کیے گئے اثاثوں کا بہتر کام کاج اور بندوبست ( او اینڈ ایم ) کو  یقینی بنائیں اور پائیدار او اینڈ ایم  کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری ( پی پی پی  ) ماڈل کے تحت شراکت داروں کو شامل کرنے کے امکانات پر غور کریں۔ سو دیش درشن 2.0 ( ایس ڈی 2.0 )  اسکیم کے حصے کے طور پر، وزارتِ سیاحت نے بہتر کام کاج اور بندوبست کے لیے سیاحتی تجربے کے فروغ اور بندوبست سے متعلق ایجنسی ( ٹی ای ڈی ایم اے ) کے قیام کا تصور متعارف کروایا ہے۔ مزید برآں، وزارت وقتاً فوقتاً مختلف سطح پر ریاستی حکومتوں ( ایس جیز ) / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں  کی انتظامیہ(یو ٹی ایز ) کے ساتھ منعقد ہونے والی جائزہ میٹنگوں کے ذریعے جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی کرتی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں سیاحت و ثقافت  کے مرکزی وزیر جناب گجیندر  سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

........................................................................................................

) ش ح –م ع  -  ع ا )

U.No. 5123


(ریلیز آئی ڈی: 2246874) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी