بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سبز بندرگاہوں اور بحری بنیادی ڈھانچے کی ترقی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 MAR 2026 12:05PM by PIB Delhi

بڑی بندرگاہوں نے مختلف اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام (جی ٹی ٹی پی) کے نفاذ کے ذریعے روایتی ڈیزل سے چلنے والے ٹگ بوٹس کو برقی/ہائبرڈ ٹگ بوٹس میں تبدیل کرنا، بندرگاہوں پر قابلِ تجدید توانائی کو اپنانا، بندرگاہی آلات، گاڑیوں اور ریلوے پٹریوں کی برقی کاری، زیرو اخراج والے ٹرکوں کی تعیناتی، اور ’’ہریت ساگر‘‘ گرین پورٹ رہنما اصولوں کے تحت آن شور پاور سپلائی نظام کی تنصیب شامل ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی بندرگاہوں پر کاربن شدت میں کمی آئی ہے۔ جی ٹی ٹی پی کے تحت چار بڑی بندرگاہوں یعنی دین دیال بندرگاہ، جواہر لعل نہرو بندرگاہ، وشاکھاپٹنم بندرگاہ اور وی۔او۔ چدمبرنار بندرگاہ نے برقی ٹگ بوٹس کے لیے ورک آرڈر جاری کیے ہیں۔

نئی و قابلِ تجدید توانائی (ایم این آر ای) کی وزارت نے تین بڑی بندرگاہوں یعنی گجرات میں دین دیال پورٹ اتھارٹی، اوڈیشہ میں پارادیپ پورٹ اتھارٹی اور تمل ناڈو میں وی۔او۔ چدمبرنار پورٹ اتھارٹی کو قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت ملک میں گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے گرین ہائیڈروجن حب کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ان بندرگاہوں کی جانب سے گرین ہائیڈروجن حب کے طور پر ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ تمام بڑی بندرگاہیں چھوٹے جہازوں جیسے پورٹ کرافٹس کے لیے ’شور ٹو شپ پاور‘ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ جہازوں کی محفوظ اور ماحول دوست ری سائیکلنگ سے متعلق ہانگ کانگ بین الاقوامی کنونشن کے تحت، 2026 تک فیرس اسکریپ ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف ایس ڈی ایف) کے ذریعے 109 جہاز ری سائیکلنگ یارڈز کو 53.39 کروڑ روپے کے مراعات فراہم کیے گئے ہیں۔

ضمیمہ

تین بڑی بندرگاہوں کو گرین ہائیڈروجن حب کے طور پر ترقی دینے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(i)  دین دیال پورٹ اتھارٹی:

  • 1 میگاواٹ الیکٹرولائزر پر مبنی گرین ہائیڈروجن (جی ایچ2) پلانٹ کا آغاز کیا گیا۔
  • کندلا بندرگاہ کے لیے بایو میتھانول بنکرنگ آپریشنز کے ضمن میں پورٹ ریڈی نیس لیول6  (پی آر ایل) (7 کی جانب پیش رفت) حاصل کیا گیا۔
  • گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا منصوبوں کی ترقی کے لیے 3,400 ایکڑ زمین ڈیولپرز کو مختص کی گئی۔
  • دین دیال بندرگاہ نے سالانہ 3.5 ملین ٹن صلاحیت کی حامل جیٹی تیار کی ہے، جو گرین امونیا کی ہینڈلنگ کے لیے بھی موزوں ہے۔

(ii)  وی۔ او۔ چدمبرنار پورٹ اتھارٹی:

  • بندرگاہ نے گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا منصوبوں کی ترقی کے لیے 205.72 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔
  • اپریل 2025 میں 10 Nm³ صلاحیت کے پائلٹ گرین ہائیڈروجن پلانٹ کا آغاز کیا گیا۔
  • بندرگاہ 2×750 مکعب میٹر صلاحیت کے ساتھ گرین میتھانول بنکرنگ سہولت بھی تیار کر رہی ہے۔

(iii)  پارادیپ پورٹ اتھارٹی:

  • حکومت نے پارادیپ پورٹ اتھارٹی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا کی ہینڈلنگ کے لیے جیٹی کی ترقی کی منظوری دی ہے۔
  • اس منصوبے کی تخمینی لاگت 797.17 کروڑ روپے ہے اور اس کی کارگو ہینڈلنگ صلاحیت سالانہ 4 ملین ٹن ہوگی۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5061


(ریلیز آئی ڈی: 2246402) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी