الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے نیٹ ورک سکیورٹی اور ڈیٹا تحفظ سے متعلق قانونی فریم ورک کو مضبوط بنایا ہے


سی سی ٹی وی نظام کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بڑے اصلاحاتی اقدامات کیے گئے ہیں؛ ہندوستانی مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کے لیے لازمی بنیادی تقاضے مقرر کیے گئے ہیں

سرکاری محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے سی سی ٹی وی آلات کی خریداری نہ کریں جو ان تقاضوں پر پورےنہیں اترتے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 4:02PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والے سائبر سیکیورٹی خطرات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران ملک کے ڈیجیٹل نظام کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

ٹیلی کام نیٹ ورک کا تحفظ

ٹیلی کام نیٹ ورک ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ سال 2021میں حکومت نے قومی سلامتی ہدایت برائے قابلِ اعتماد ذرائع نافذ کی، جس کے تحت ملک میں صرف قابلِ اعتماد ذرائع سے حاصل شدہ ٹیلی کام آلات ہی نیٹ ورک میں نصب کیے جا سکتے ہیں۔

قانونی فریم ورک کی مضبوطی

حکومت نے نیٹ ورک سیکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق قانونی نظام کو مضبوط کیا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 2023 اور ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2022 نافذ کیے گئے، جن کے ذریعے ٹیلی کام نیٹ ورک کی سیکیورٹی اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

سی سی ٹی وی نظام کی سیکیورٹی

سی سی ٹی وی نظام کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی گئی ہیں اور ہندوستانی مارکیٹ کے لیے لازمی بنیادی تقاضے مقرر کیے گئے ہیں۔

اضافی سیکیورٹی تقاضے:

  • اہم پرزہ جات (جیسے سسٹم آن چپ) کے ماخذ کی واضح معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
  • آلات کو ایسے خطرات کے خلاف جانچا جائے گا جو غیر مجاز ریموٹ رسائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔
  • آلات کی جانچ تسلیم شدہ لیبارٹریز میں لازمی ہوگی۔
  • اس وقت 507 سی سی ٹی وی ماڈلز ان تقاضوں پر پورا اترنے کے بعد منظور کیے جا چکے ہیں۔

سرکاری استعمال کے لیے سی سی ٹی وی

حکومتی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے سی سی ٹی وی آلات نہ خریدیں جو مقررہ تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ اس کے علاوہ تمام وزارتوں کو سی سی ٹی وی نیٹ ورک کی سیکیورٹی سے متعلق خطرات کے تدارک کے لیے مشورہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی

حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 اے کے تحت ڈیٹا سیکیورٹی خدشات اور دیگر بے ضابطگیوں کی بنیاد پر 652 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات

  • نیشنل سائبر کوآرڈینیشن سینٹر (این سی سی سی)، سی ای آر ٹی-اِن کے تحت سائبر اسپیس کی نگرانی کرتا ہے اور خطرات کی معلومات متعلقہ اداروں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ شیئر کرتا ہے۔
  • سی ای آر ٹی-اِن نے 237 سیکیورٹی آڈٹ اداروں کو شامل کیا ہے تاکہ انفارمیشن سیکیورٹی کے بہترین طریقوں کے نفاذ کی نگرانی کی جا سکے۔
  • جون 2023میں سرکاری اداروں کے لیے انفارمیشن سیکیورٹی کے رہنما اصول جاری کیے گئے، جن میں ڈیٹا سیکیورٹی، نیٹ ورک سیکیورٹی، شناخت و رسائی کے نظم، ایپلیکیشن سیکیورٹی، تھرڈ پارٹی آؤٹ سورسنگ اور دیگر پہلو شامل ہیں۔
  • جولائی 2025میں سافٹ ویئر، ہارڈ ویئر، مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور کرپٹوگرافی کے لیے تکنیکی رہنما اصول جاری کیے گئے تاکہ سپلائی چین کی سیکیورٹی اور شفافیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے 25.03.2026کو لوک سبھا میں پیش کیں۔

************

ش ح ۔ ا م ۔  م  ص

(U :4937 )


(ریلیز آئی ڈی: 2245413) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी