امور داخلہ کی وزارت
سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچےکی ترقی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 3:38PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہسرحدی علاقوں کی ترقی کے پروگرام (بی اے ڈی پی)16 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کی پہلی آبادی سے 0 تا 10 کلومیٹر (فضائی فاصلے) کے اندر واقع دیہاتوں/قصبوں میں نافذ کیا جاتا ہے۔ بی اے ڈی پی کا بنیادی مقصد کوریج ایریا میں رہنے والے لوگوں کی خصوصی ترقیاتی ضروریات اور فلاح و بہبود کو پورا کرنا اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے، یعنی صحت، تعلیم، سڑک، زراعت، کھیل، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی، سماجی شعبہ، چھوٹی صنعتوں وغیرہ سے متعلق انفرااسٹرکچر، جو کہ بی اے ڈی پی اور دیگر مرکزی/ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے/مقامی اسکیموں کے اشتراک سے حاصل کیا جاتا ہے۔ فی الوقت، بی اے ڈی پی اپنے اختتامی مرحلے میں ہے۔
مالی سال 05-2004 سے اب تک، پنجاب سمیت سرحدی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں بی اے ڈی پی کے تحت 39,248 کاموں/منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، ایف ایس بی ، پل اور پلیا، ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور دیگر طبی عملے کے لیے رہائشی کوارٹرز، ہیلتھ سینٹرز میں اضافی کمرے، اسکولوں میں اضافی کلاس رومز، آنگن واڑی مراکز، ہاسٹلز اور ڈارمیٹریز وغیرہ شامل ہیں۔
ذریعۂ معاش کےمواقع اور روزگار کو بہتر بنانے کے لیے 3273 کاموں/منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جس میں سیاحتی بنیادی ڈھانچہ، مارکیٹ شیڈز/منی ہاٹ/مارکیٹ یارڈز کی تعمیر، ہنر مندی کے فروغ (اسکل ڈیولپمنٹ) کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔
حکومتِ ہند نے 15 فروری 2023 کو ’درخشاں گاؤں پروگرام-I' (وی وی پی-ون) کی منظوری دی تھی، جس کا مقصد 4 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں شمالی سرحد سے متصل بلاکس کے 662 منتخب دیہاتوں کی ہمہ جہت ترقی کرنا ہے۔ حکومت نے 2 اپریل 2025 کو ’درخشاں گاؤں پروگرام-II (وی وی پی-سیکنڈ) کی بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت شمالی سرحد کے علاوہ دیگر بین الاقوامی زمینی سرحدوں بشمول پاک-بھارت سرحد سے متصل بلاکس میں واقع 15 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے 1954 منتخب دیہاتوں کی ہمہ جہت ترقی مالی سال 29-2028 تک کی جائے گی۔
********
ش ح۔ م ع۔ص ج
U. No.4886
(ریلیز آئی ڈی: 2245291)
وزیٹر کاؤنٹر : 11