راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
راجیہ سبھا کے سابق رکن جناب دتا میگھے کے انتقال پر ایوان میں آج راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن کی طرف سے پیش کردہ تعزیت کا متن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 6:09PM by PIB Delhi
چیئرمین: محترم اراکین، میں انتہائی افسوس کے ساتھ اس بات کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ جناب دتّا میگھے جی، جو اس ایوان کے سابق رکن تھے، 22 مارچ 2026 کو 89 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ انہوں نے اپریل 2002 سے اپریل 2008 تک راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جناب دتّا میگھے جی 11 نومبر 1936 کو مہاراشٹر کے ضلع وردھا کے پاؤنار میں پیدا ہوئے۔ جناب دتّا میگھے جی نے اپنی سیاسی زندگی کی شروعات مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر کی اور تین مدتوں تک اس اسمبلی میں خدمات انجام دیں۔ جناب میگھے جی نے مہاراشٹر حکومت میں وزیر کے طور پر بھی کئی محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالی۔ انہوں نے لوک سبھا کے رکن کے طور پر بھی چار مدتوں تک خدمات انجام دیں۔
جناب دتّا میگھے جی نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں اور ایسے ادارے قائم کیے جنہوں نے خاص طور پر پسماندہ طبقات کے لیے اعلیٰ تعلیم اور طبی سہولیات تک رسائی کو بڑھایا۔
جناب دتّا میگھے جی کے وفات پانے سے قوم نے ایک قابل پارلیمنٹری، تجربہ کار قانون ساز اور ایک مخلص سماجی کارکن کو کھو دیا ہے۔
ہم جناب دتّا میگھے جی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
میں اراکین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر آنجہانی لیڈرکی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔
********
ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب
U. No.4905
(ریلیز آئی ڈی: 2245289)
وزیٹر کاؤنٹر : 14