قبائیلی امور کی وزارت
اوڈیشہ میں پی ای ایس اے ایکٹ، 1996 کا نفاذ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 2:26PM by PIB Delhi
قبائلی امورکے مرکزی وزیر جناب دُرگا داس اوئیکے نے آج راجیہ سبھا کو آگاہ کیا کہ سوال کا موضوع پنچایتی راج وزارت سے متعلق ہے۔ پنچایتی راج وزارت نے آگاہ کیا ہے کہ:
‘‘اڈیشہ حکومت نے اڈیشہ کے پانچویں شیڈول والے علاقوں میں پنچایتی راج (شیڈول علاقوں تک توسیع) ایکٹ (پی ای ایس اے)، 1996 کے احکام کو نافذ کرنے کے لیے، پی ای ایس اے کے احکام کو اپنے ریاستی پنچایتی راج ایکٹ یعنی اڈیشہ گاؤں پنچایت ایکٹ، 1964 میں شامل کیا ہے۔
اڈیشہ حکومت نے آگاہ کیا کہ اڈیشہ گاؤں پنچایت (شیڈول علاقوں تک توسیع) قواعد، 2023 کا مسودہ نوٹس 10.11.2023 کو اڈیشہ گزٹ میں شائع کیا گیا اور اس سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے اعتراضات/تجاویز طلب کی گئیں۔ اس کے بعد، ریاستی حکومت نے اس مسودہ نوٹس پر اعتراضات/تجاویز دینے والے افراد/اداروں کی انفرادی سماعت کی۔ علاوہ ازیں، پنچایتی راج اور پینے کے پانی کے محکمے (اڈیشہ ) کے پرنسپل سیکریٹری نے مختلف اسٹیک ہولڈر محکموں کے ساتھ متعدد مشاورتی اجلاس کیے۔ اعتراضات/تجاویز پر غور کرنے کے بعد، ریاستی حکومت نے پی ای ایس اے قواعد کے مسودے میں ترمیم کی اور جائزہ و تعمیری ردعمل کے لیے اسے تمام اسٹیک ہولڈر محکموں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
پنچایت، جسے مقامی حکومت بھی کہا جاتا ہے، ریاستی معاملہ ہے اور بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈول میں ریاستی فہرست کا حصہ ہے۔ پنچایتوں کی تشکیل اور انتظام متعلقہ ریاستی پنچایتی راج ایکٹ کے ذریعے ہوتا ہے، جو آئینی احکام کے تحت، ریاستوں کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا، پنچایت سے متعلق تمام امور ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں، جن میں گاؤں سطح پر پی ای ایس اے قواعد کا مؤثر نفاذ، گاؤں سبھا، چھوٹے جنگلاتی وسائل اور قدرتی وسائل کے انتظام جیسے پی ای ایس اے احکام کی نگرانی اور جائزہ شامل ہیں۔
تاہم، اڈیشہ ریاست میں پی ای ایس اے کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، پنچایتی راج کی وزارت وقتاً فوقتاً قومی/علاقائی کانفرنسوں، ورکشاپوں اور تحریری ورکشاپوں کے ذریعے پی ای ایس اے احکام کی تعمیل کی نگرانی کرتی ہے۔ حال ہی میں، وزارت نے پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ میں ریاستوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور زمینی سطح پر اس کے اثرات کا مشترکہ نقطہ نظر تیار کرنے کے لیے 11 اور 12 جنوری، 2024 کو پونے، مہاراشٹر میں اور 4 اور 5 مارچ، 2024 کو رانچی، جھارکھنڈ میں دو علاقائی کانفرنسیں منعقد کیں۔ وزارت نے 26 ستمبر، 2024 کو نئی دہلی میں 'پی ای ایس اے ایکٹ پر قومی کانفرنس' بھی منعقد کی۔ پونے میں 13 اور 14 مئی، 2025 کو ایک قومی پی ای ایس اے تحریری ورکشاپ بھی منعقد کی گئی۔ شیڈول علاقوں میں خود حکمرانی کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے آندھرا پردیش میں پی ای ایس اے ڈے کے موقع پر پی ای ایس اے فیسٹیول 2025 منایا گیا، جس میں کھیل مقابلے، روایتی قبائلی کھیل، ثقافتی پیشکشیں، دستکاری بازار اورغذا سے متعلق میلہ شامل تھے، جہاں قبائلی فنون، دستکاری اور مقامی کھانوں کا مظاہرہ کیا گیا۔
پنچایتی راج وزارت نے حال ہی میں ریاستی حکومتوں کو کارکردگی کا جائزہ لینے، کمیوں کی نشاندہی کرنے اور ریاست میں پنچایتی راج نظام (پی ای ایس اے) کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے 10 پی ای ایس اے اشاریے تیار کیے ہیں۔ یہ 10 پی ای ایس اے اشاریے درج ذیل ہیں:ریاستی پنچایتی راج ایکٹ کا پی ای ایس اے احکام کے مطابق ہونا،ریاستی پی ای ایس اے قواعد کا نوٹس شائع ہونا،ریاستی پی ای ایس اے قواعد میں پی ای ایس اے ایکٹ کے مطابق شقیں شامل ہونا،پی ای ایس اے ایکٹ کے نفاذ کے لیے ریاستی قوانین/قواعد/آرڈیننس، پالیسیوں/دیگر متعلقہ محکموں کے ہدایتی احکامات میں ترمیم،پی ای ایس اے گاؤں سبھاؤں کی گاؤں ترقیاتی منصوبہ بندی اپلوڈ کرنا،مقامی اداروں کی ڈائریکٹری میں پی ای ایس اے گاؤں/پنچایتوں کا نقشہ تیار کرنا،ریاستی سطح پر پی ای ایس اے عملے کی تعیناتی،پی ای ایس اے تربیت،مقامی انتظامی نظام (آر جی ایس اے) کے تحت پی ای ایس اے گاؤں سبھا کی ترتیب،‘پنچایت نرنے’’ پورٹل پر گاؤں سبھا کی تصاویر/ویڈیوز اور کارروائی اپلوڈ کرنا۔
********
ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب
U. No.4872
(ریلیز آئی ڈی: 2245083)
وزیٹر کاؤنٹر : 7