قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اوڈیشہ میں پی ای ایس اے کے نفاذ میں خامیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 2:23PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ اس سوال کا موضوع پنچایتی راج کی وزارت سے متعلق ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے بتایا کہ پارلیمنٹ نے ‘‘دی پروویژنز آف دی پنچایتس (درج فہرست قبائلی علاقوں میں توسیع) ایکٹ، 1996 ’’(پی ای ایس اے) نافذ کیا تاکہ آئین کے حصہ IX کی دفعات کو، کچھ مراعات اور ترامیم کے ساتھ، آئین کے آرٹیکل 243 ایم (4) (بی) کے مطابق پانچویں شیڈول کے علاقوں تک توسیع دی جا سکے۔فی الحال پانچویں شیڈول کے علاقے 10 ریاستوں میں موجود ہیں، یعنی آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، راجستھان اور تلنگانہ۔ نو پی ای ایس اے  ریاستوں نے، راجستھان کے علاوہ، پی ای ایس اے  ایکٹ 1996 کی دفعات کو اپنے اپنے ریاستی پنچایتی راج قوانین میں شامل کر لیا ہے۔ دسویں ریاست راجستھان نے ‘‘دی راجستھان پنچایت راج (مقررہ علاقوں میں ان کے اطلاق سے متعلق دفعات میں ترمیم) ایکٹ 1999’’ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ اس وقت نو پی ای ایس اے  ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، گجرات، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ اور تلنگانہ نے اپنے پی ای ایس اے  ضوابط وضع کر لیے ہیں جبکہ ایک ریاست یعنی اوڈیشہ نے پی ای ایس اے  قواعد کا مسودہ تیار کیا ہے۔

اوڈیشہ کے پانچویں شیڈول علاقوں میں ‘‘پنچایتوں (مقررہ علاقوں تک توسیع) کے قواعد و ضوابط ایکٹ، 1996’’ کو نافذ کرنے کے لیے حکومت اوڈیشہ نے پی ای ایس اے  ایکٹ کی دفعات کو اپنے ریاستی پنچایتی راج قانون، یعنی ‘‘دی اڈیشہ گرام پنچایتس ایکٹ، 1964’’ میں شامل کیا ہے۔ حکومت اوڈیشہ نے بتایا کہ پی ای ایس اے  قواعد کی نوٹیفکیشن میں تاخیر، محدود آگاہی، صلاحیت سازی کی کمی، گرام سبھا اجلاسوں میں کم شرکت وغیرہ جیسے چیلنجز اب بھی مؤثر نفاذ میں رکاوٹ ہیں۔

مزید برآں، حکومت اوڈیشہ نے اطلاع دی کہ انہوں نے ‘‘اوڈیشہ گرام پنچایتس (مقررہ علاقوں تک توسیع) ضوابط، 2023’’ کا مسودہ 10.11.2023 کو اوڈیشہ گزٹ میں شائع کیا ہے اور پی ای ایس اے  قواعد کو جلد حتمی شکل دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ریاستی پی ای ایس اے  قواعد کی نوٹیفکیشن کے بعد صلاحیت سازی، آگاہی میں اضافہ اور نفاذ کے نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پی ای ایس اے  ریاستوں سمیت اوڈیشہ میں مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت نے حال ہی میں 10 پی ای ایس اے  اشاریے تیار کیے ہیں تاکہ ریاستی حکومتوں کو کارکردگی کا جائزہ لینے، خامیوں کی نشاندہی کرنے اور مناسب اقدامات کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ 10 اشاریے یہ ہیں: ریاستی پنچایتی راج قوانین کا پی ای ایس اے  دفعات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا؛ ریاستی پی ای ایس اے  قواعد کی نوٹیفکیشن؛ ریاستی پی ای ایس اے  قواعد کی دفعات کا پی ای ایس اے  ایکٹ سے مطابقت؛ دیگر محکموں کے ریاستی قوانین/قواعد/ضوابط/پالیسیوں/انتظامی ہدایات میں پی ای ایس اے  ایکٹ کے مطابق ترامیم؛ پی ای ایس اے  گرام سبھاؤں کے جی پی ڈی پی منصوبوں کی اپ لوڈنگ؛ ایل جی ڈائریکٹری میں پی ای ایس اے  دیہات/پنچایتوں کی نقشہ بندی؛ ریاستی سطح پر پی ای ایس اے  عملے کی تعیناتی؛ پی ای ایس اے  تربیت؛ آرجی ایس اے کے تحت پی ای ایس اے  گرام سبھا کی رہنمائی؛ اور ‘پنچایت نرنئے’ پورٹل پر گرام سبھا کی تصاویر/ویڈیوز اور کارروائی کی اپ لوڈنگ۔

*******

ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب

U. No.4866


(ریلیز آئی ڈی: 2245057) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी