قبائیلی امور کی وزارت
‘‘سی ایس آر کے تحت قبائلیوں کے لیے فلاحی اسکیمیں’’
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2026 2:22PM by PIB Delhi
قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے لیے قانونی فریم ورک کمپنی قانون 2013 کی دفعہ 135 ، قانون کے شیڈول VI اور کمپنی(سی ایس آر پالیسی) قوائد 2014 کے ذریعے فراہم کیا گیا ہے ۔ہر وہ کمپنی جس کی خالص مالیت500 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہو، یا کاروباری حجم 1000 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہو، یا پچھلے مالی سال میں خالص منافع 5 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہو، اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ ہر مالی سال میں کمپنی کے پچھلے تین مالی سالوں کے اوسط خالص منافع کا کم از کم 2 فیصد خرچ کرے، اُن شعبوں یا موضوعات میں جو قانون کے شیڈول VII میں بیان کیے گئے ہیں۔ شیڈول VII میں وہ سرگرمیوں کی فہرست دی گئی ہے جو کمپنیاں بطور سی ایس آر انجام دے سکتی ہیں۔
قانون کی دفعہ 135(5) کی پہلی شق میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو ترجیحاً اُس مقامی علاقے اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جہاں وہ کام کرتی ہے۔ تاہم، مقامی علاقے پر زور صرف رہنما اصول کے طور پر ہے اور یہ لازمی نہیں ہے اور کمپنیوں کو مقامی ترجیح اور قومی ترجیحات کے درمیان توازن قائم کرنا ہوگا۔
تمام سی ایس آر سے متعلق اعداد وشمار جو سی ایس آر کے تحت مجاز کمپنیوں نے ایم سی اے21 رجسٹری میں جمع کرایا ہے، بشمول ریاست کے لحاظ سے، ضلع کے لحاظ سے، سال کے لحاظ سے اور کمپنی کے لحاظ سے، عوام کے لیے دستیاب ہے اور اسے www.csr.gov.in پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایم سی اے21 رجسٹری میں کمپنیوں کی سالانہ جمع کرائی گئی معلومات کی بنیاد پر، ہندوستان میں ترقیاتی شعبوں کے لحاظ سے سی ایس آر اخراجات برائے مالی سال 22-2021سے24-2023 تک منسلک ضمیمہ میں شامل ہیں۔
سی ایس آر ایک بورڈ کی قیادت والا عمل ہے اور کمپنی کے بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سی ایس آر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، فیصلہ سازی، عمل درآمد اور نگرانی کرے جو کمپنی نے ایکٹ کے شیڈول VII میں بیان کردہ شعبوں یا موضوعات میں ،اس کی سی ایس آر کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کی ہیں۔
ضمیمہ
ضمیمہ (کارپوریٹ امور کی وزارت سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق) ترقیاتی شعبے کے لحاظ سے سی ایس آر اخراجات مالی سال22-2021 سے مالی سال 24-2023 تک۔
(رقم کروڑ روپے میں)
|
نمبر شمار
|
ترقیاتی شعبے
|
مالی سال22-2021
|
مالی سال23-2022
|
مالی سال24-2023
|
|
1.
|
زرعی جنگلات
|
35.52
|
67.28
|
74.47
|
|
2.
|
جانوروں کی بہبود
|
174.35
|
325.44
|
531.14
|
|
3.
|
مسلح افواج، سابق فوجی، فوجیوں کی بیوہ/انحصار
|
47.65
|
63.63
|
68.04
|
|
4.
|
فن اور ثقافت
|
260.39
|
449.21
|
704.04
|
|
5.
|
کلین گنگا فنڈ
|
55.46
|
46.15
|
62.96
|
|
6.
|
قدرتی وسائل کا تحفظ
|
274.90
|
584.65
|
423.47
|
|
7.
|
تعلیم
|
6,719.89
|
10,414.93
|
12,134.57
|
|
8.
|
ماحولیاتی پائیداری
|
2,441.82
|
2,008.04
|
2,429.97
|
|
9.
|
صنفی مساوات
|
104.97
|
121.15
|
204.17
|
|
10.
|
صحت کی دیکھ بھال
|
8,049.49
|
7,023.60
|
7,150.87
|
|
11.
|
روزی روٹی کو فروغ دینے کے پروجیکٹ
|
880.50
|
1,703.64
|
2,360.09
|
|
12.
|
دیگر مرکزی حکومت کے فنڈز
|
313.14
|
187.70
|
208.14
|
|
13.
|
غربت، بھوک کا خاتمہ، غذائی قلت
|
1,903.78
|
1,282.73
|
1,233.93
|
|
14.
|
پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ
|
1,229.35
|
855.23
|
589.61
|
|
15.
|
دیہی ترقی کے منصوبے
|
1,847.07
|
2,059.41
|
2,408.09
|
|
16.
|
پینے کا محفوظ پانی
|
192.34
|
252.78
|
327.45
|
|
17.
|
صفائی ستھرائی
|
314.53
|
438.81
|
375.23
|
|
18.
|
بزرگ شہریوں کی فلاح
|
80.34
|
153.91
|
159.82
|
|
19.
|
خواتین کے لیے گھروں اور ہاسٹل کا قیام
|
101.00
|
49.50
|
41.30
|
|
20.
|
یتیم خانہ قائم کرنا
|
27.54
|
44.99
|
31.57
|
|
21.
|
جھگی جھونپڑی والے علاقوں کی ترقی
|
58.38
|
94.22
|
38.82
|
|
22.
|
سماجی و اقتصادی مساوات
|
165.30
|
159.19
|
200.81
|
|
23.
|
خصوصی تعلیم
|
191.08
|
319.50
|
396.57
|
|
24.
|
سوچھ بھارت کوش
|
35.05
|
56.69
|
140.12
|
|
25.
|
ٹیکنالوجی انکیوبیٹرز
|
8.57
|
1.48
|
1.91
|
|
26.
|
کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے تربیت
|
311.71
|
542.53
|
692.09
|
|
27.
|
پیشہ ورانہ مہارتیں
|
1,053.80
|
1,206.75
|
1,396.55
|
|
28.
|
خواتین کو بااختیار بنانا
|
264.94
|
417.26
|
454.23
|
|
29.
|
*این ای سی /ذکر نہیں کیا گیا
|
16.59
|
6.65
|
68.32
|
|
|
کل
|
27,141.45
|
30,932.08
|
34,908.75
|
(مورخہ 31 مارچ 2025 تک کے اعدادوشمار ) (ماخذ: کارپوریٹ ڈیٹا مینجمنٹ سیل)
* کمپنیوں نے یا تو ان شعبوں کے نام نہیں بتائے یا ایک سے زیادہ شعبوں کی نشاندہی کی ہے جہاں پروجیکٹ شروع کیے گئے تھے ۔
****
ش ح۔ م ش ۔ م ذ
(U N.4865)
(ریلیز آئی ڈی: 2245044)
وزیٹر کاؤنٹر : 11