قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستا ن کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے چھتیس گڑھ کے ضلع رائے پور میں ایک سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران تین صفائی کارکنوں کی موت کی اطلاع پراز خود نوٹس لیا
ضلع مجسٹریٹ اور رائے پور کے ایس ایس پی کو نوٹس جاری کیا، دو ہفتوں میں اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 2:57PM by PIB Delhi
ہندوستا ن کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این ایچ آر سی) نے میڈیا میں آئی اس رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2026 کو چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے سیپٹک ٹینک کی صفائی کے دوران تین صفائی کارکنان زہریلی گیس کی زد میں آنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، مقتولین کے رشتہ داروں نے الزام عائدکیا ہے کہ نہ تو اسپتال انتظامیہ اور نہ ہی پرائیویٹ کنٹریکٹر نے انہیں حفاظتی آلات فراہم کیے۔
کمیشن نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ اگر یہ خبریں درست ہیں تو یہ واقعہ متاثرین کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے رائے پور کے ضلع مجسٹریٹ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے کی تفصیلی رپورٹ دو ہفتے کے اندر طلب کی ہے۔
اس رپورٹ میں تحقیقات کی موجودہ صورت حال بھی متوقع ہے۔
****
(ش ح ۔ م ش۔ ت ع)
Urdu No. 4780
(ریلیز آئی ڈی: 2244604)
وزیٹر کاؤنٹر : 6