کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے کھادوں کے متوازن استعمال اور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا


سی سی ای اے نے کھادوں کے پائیدار اور متوازن استعمال کو فروغ دینے کے لیےپی ایم-پی آر اے این اے ایم(پی ایم-پرنام) کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 2:50PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے کھاد کے متوازن استعمال اور پائیدار زرعی طریقوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں،وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور کھاد،  محترمہ انوپریا ایس پٹیل، نے کہا کہ بھارتی کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے مطابق، ملک بھر میں کوئی ایک‘‘مثالی’’ این پی کے استعمال کا تناسب نہیں ہے، کیونکہ غذائی اجزاء کی ضروریات فصل کی قسم، مٹی کی صحت اور زرعی موسمی حالات کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ آئی سی اے آر مختلف فصلوں کے لیے تجویز کردہ کھاد کی مقدار معلوم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر فیلڈ تجربات اور مربوط تحقیقی مطالعے کرتا ہے، جس میں کیمیائی اور نامیاتی ذرائع دونوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

آئی سی اے آر مٹی کے ٹیسٹ پر مبنی متوازن اور مربوط غذائی انتظام کی سفارش کرتا ہے، جس میں غیر نامیاتی کھاد کے ساتھ کھاد کے نامیاتی ذرائع جیسے گوبر، بایو فرٹیلائزر، سبز کھاد  اور فصل کے بقایا جات کو دوبارہ استعمال کرنا شامل ہے۔ یہ سب 4آر کے نقطہ نظر کے تحت کیا جاتا ہے—صحیح مقدار، صحیح وقت، صحیح طریقہ اور صحیح قسم کی کھاد استعمال کرنے کے لیے، تاکہ کیمیائی کھاد کا زیادہ استعمال روکا جا سکے۔ آئی سی اے آر مختلف شراکت داروں کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے، فرنٹ لائن مظاہرے اور آگاہی پروگرام منعقد کرتا ہے، تاکہ کسانوں کو ان تمام پہلوؤں کے بارے میں جانکاری دی جا سکے۔

مندرجہ ذیل مطالعہ  ہندوستان کی کھاد ایسوی ایشن کے  شائع شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے:

زمرہ

این :پی: کے: رینج

ریاستیں

بہت وسیع تناسب

>20 : 5 : 1

پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، بہار

وسیع تناسب

12–20 : 4–7 : 1

راجستھان، مدھیہ پردیش

درمیانی  درجے کا وسیع تناسب

8–12 : 3–5 : 1

گجرات، مغربی بنگال

درمیانی /بہتری کی طرف گامزن

6–8 : 3–4 : 1

اڈیشہ، آندھرا پردیش

متوازن کے قریب

5–6 : 2–3 : 1

تلنگانہ، کرناٹک، مہاراشٹر

متوازن (مثالی کے قریب)

~ 4 : 2 : 1

تمل ناڈو، کیرالہ

قومی اوسط (ہندوستان)

~9.8 : 3.7 : 1

نائٹروجن کے مجموعی غلبے کی نشاندہی کرتا ہے۔

 

ہندوستان میں مجموعی این:پی:کے  تناسب کا جھکاؤ نمایاں طور پر نائٹروجن کی طرف ہے، جو تجویز کردہ 4:2:1 تناسب سے بہت مختلف ہے، اور اس سے یوریا پر زیادہ انحصار ظاہر ہوتا ہے۔ مٹی کی صحت کو بہتر بنانے اور غذائی اجزاء کے استعمال کی کارکردگی بڑھانے کے لیے متوازن کھاد کے استعمال کو فروغ دینا اور فاسفیٹ اور پوٹیشیم والی کھادوں کو بڑھاوا دینا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ، گزشتہ تین سال کے دوران ریاست وار این پی کے کے استعمال کے تناسب کی معلومات درج ذیل ہیں:

 

بڑی ریاستیں

2022-23

این :پی: کے

2023-24

این :پی: کے

2024-25

این :پی: کے

آندھرا پردیش

7.2 : 3.7 : 1

6.6 : 3.4 : 1

6.1 : 3.2 : 1

تلنگانہ

17.2 : 6.5 : 1

14.7 : 5.6 : 1

12.6 : 4.8 : 1

کرناٹک

6.4 : 3.2 : 1

5.1 : 2.8 : 1

4.8 : 2.4 : 1

کیرالہ

1.4 : 0.6 : 1

1.4 : 0.6 : 1

1.4 : 0.6 : 1

تمل ناڈو

5.4 : 2.3 : 1

5.4 : 2.3 : 1

4.9 : 2.0 : 1

پڈوچیری

14.3 : 3.0 : 1

14.4 : 3.4 : 1

11.7 : 3.1 : 1

گجرات

18.1 : 5.3 : 1

16.2 : 5.3 : 1

14.7 : 4.6 : 1

مدھیہ پردیش

24.4 : 12.2 : 1

22.5 : 11.8 : 1

15.3 : 6.8 : 1

چھتیس گڑھ

13.4 : 6.1 : 1

12.9 : 6.7 : 1

11.2 : 5.1 : 1

مہاراشٹر

5.4 : 3.1 : 1

4.4 : 2.8 : 1

4.2 : 2.5 : 1

راجستھان

104.9 : 39.2 : 1

95.6 : 37.6 : 1

45.7 : 15.0 : 1

گوا

2.0 : 1.4 : 1

2.1 : 1.2 : 1

1.7 : 0.9 : 1

ہریانہ

43.5 : 12.0 : 1

44.3 : 11.9 : 1

29.2 : 7.3 : 1

پنجاب

50.8 : 12.6 : 1

43.7 : 10.5 : 1

29.8 : 6.5 : 1

اتر پردیش

32.7 : 10.2 : 1

28.1 : 9.0 : 1

22.7 : 6.7 : 1

اتراکھنڈ

27.9 : 7.8 : 1

21.2 : 4.6 : 1

22.2 : 5.1 : 1

ہماچل پردیش

4.8 : 1.3 : 1

5.1 : 1.4 : 1

5.0 : 1.6 : 1

جموں و کشمیر

8.0 : 2.1 : 1

7.9 : 2.1 : 1

8.3 : 2.4 : 1

بہار

14.4 : 4.5 : 1

13.5 : 4.3 : 1

11.0 : 3.3 : 1

جھارکھنڈ

30.4 : 10.4 : 1

52.2 : 16.8 : 1

37.3 : 11.0 : 1

اڈیشہ

8.8 : 3.8 : 1

8.7 : 4.4 : 1

8.3 : 3.9 : 1

مغربی بنگال

3.0 : 1.7 : 1

2.7 : 1.6 : 1

2.7 : 1.5 : 1

آسام

6.2 : 1.7 : 1

6.9 : 2.0 : 1

5.7 : 1.5 : 1

تریپورہ

6.0 : 2.9 : 1

4.7 : 2.8 : 1

3.1 : 1.6 : 1

منی پور

6.5 : 1.8 : 1

12.7 : 1.8 : 1

7.0 : 2.5 : 1

ناگالینڈ

-

61.7 : 2.2 : 1

101.0 : 5.8 : 1

کل ہند سطح پر

11.8 : 4.6 : 1

10.9 : 4.4 : 1

9.3 : 3.5 : 1

 

وزیراعظم پروگرام برائے زمین کی حفاظت، آگاہی، تغذیہ اور بہتری (پی ایم-پی آر اے این اے ایم) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتا ہے، تاکہ وہ زمین کی صحت کو برقرار رکھ سکیں۔ یہ پروگرام متوازن اور پائیدار کھاد کے استعمال کو فروغ دینے، نامیاتی کاشتکاری کو بڑھاوا دینے، متبادل کھادیں اپنانے اور وسائل کی حفاظت کی ٹیکنالوجی نافذ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

پی ایم-پی آر اے این اے ایم اسکیم کے تحت ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کیمیائی کھادوں (یوریا ، ڈی اے پی ، این پی کے ، ایم او پی) کی کھپت میں کمی کے لیے مراعات فراہم کرنے کا التزام ہے ، جو پچھلے تین برسوں کی اوسط کھپت کے مقابلے میں کھاد کی سبسڈی کے 50فیصد کے برابر ہے ۔ کل مالی مدد میں سے 95فیصد ریاست کو مختص کیا جائے گا ، جبکہ باقی5فیصد نگرانی ، آئی ای سی ، تحقیق ، صلاحیت سازی اور انعام کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔

یہ اقدامات حکومت کی اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ مٹی کی صحت کو بہتر بنانے، غذائی اجزاء کے مؤثر استعمال کو بڑھانے اور ہندوستان میں زرعی پیداوار کے لیے طویل مدتی فائدے کے لیے ایک زیادہ پائیدار کھاد کے نظام کی طرف منتقلی کو فروغ دے رہے ہیں۔

****

(ش ح ۔  م ش۔  ت ع)

Urdu No. 4776


(ریلیز آئی ڈی: 2244590) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी