مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی کے زیر اہتمام ’’ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کے لیے عمارتوں کی درجہ بندی‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 8:04PM by PIB Delhi

ٹرائی آر او دہلی نے آج دہلی میں ’’ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کے لیے عمارتوں کی درجہ بندی‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔  اس سیمینار کا انعقاد ٹرائی کی طرف سے 25.10.2024 کو جاری کردہ ’’ڈیجیٹل کنیکٹوٹی ضابطوں کے لیے املاک کی ریٹنگ ‘‘ کے پس منظر میں کیا گیا تھا اور اس کا مقصد اس موضوع اور اس کے نفاذ کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

T1.jpg

ٹرائی کے پرنسپل ایڈوائزر جناب پشپیندر کمار سنگھ، آئی ٹی ایس نے سیمینار کا افتتاح کیا اور کلیدی خطبہ دیا۔  اس تقریب میں ٹرائی، محکمہ ٹیلی کام (ڈی او ٹی) حکومت این سی ٹی دہلی ، حکومت ہماچل پردیش، حکومت جموں و کشمیر، ایم او ایچ یو اے، آر ای آر اے، بلڈرز، اکیڈمیا، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پی/آئی ایس پی) کنزیومر آرگنائزیشن اور دیگر کے سینئر افسران نے سرگرمی سے شرکت کی۔

T2.jpg

ٹرائی آر او دہلی کے مشیر جناب وویک کھرے نے استقبالیہ خطاب کیا۔  ٹرائی کے مشیرجناب تیج پال سنگھ (کیو او ایس) نےبلڈنگ ریٹنگ فریم ورک کی وضاحت کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے۔  دیگر مہمانوں نے عمارتوں کی ڈیجیٹل کنیکٹوٹی ریٹنگ کی ضرورت اور اہمیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

T3.jpg

اس سیمینار میں بات چیت کے تین اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا۔  اجلاسوں میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی ریٹنگ (ڈی سی آر) سے متعلق ضابطوں پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں بلڈنگ ضمنی قوانین میں ریگولیٹری دفعات کو شامل کرنا، عمل، دائرہ کار اور ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کے لیے املاک کی درجہ بندی میں چیلنجز شامل ہیں۔

T4.jpg

اس موقع پر ٹرائی، ایم او ایچ یو اے، بلڈرز، ڈیجیٹل کنیکٹوٹی ریٹنگ ایجنسی ، انفراسٹرکچر پرووائیڈرز ، ٹیلی کام آلات مینوفیکچرر اور فلیٹ مالکان ایسوسی ایشن کے مقررین نے پریزنٹیشن پیش کی۔  اس موقع پر مقررین نے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی کے لیے عمارتوں کی درجہ بندی سے متعلق بہت سے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

T5.jpg

اس سیمینار کا انعقاد حکومتوں، صنعت، تعلیمی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ٹرائی کے فعال کردار کے جذبے سے کیا گیا تھا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے رضاکارانہ طور پر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے ۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ش ا

U NO: 4760


(ریلیز آئی ڈی: 2244344) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी