قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانچویں شیڈول کی ریاستوں میں آرٹیکل 244 کی دفعات کا نفاذ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2026 2:18PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگا داس اوئیکے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ پانچویں شیڈول کے تحت آنے والی ریاستوں میں درج فہرست علاقوں کا انتظام آئین ہند کے آرٹیکل 244 مع آئین ہند کے پانچویں شیڈول کے تحت  ہوتاہے ۔  پانچویں شیڈول کے پیراگراف 5 کے تحت ودیعت شدہ گورنر کے اختیارات پانچویں شیڈول کی ریاستوں کے متعلقہ گورنر استعمال کرتے ہیں ۔  اس طرح کے اختیارات کا استعمال کرکے گورنروں کے ذریعے کئے جانے والے  فیصلوں کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے اعلان کیا جاتا ہے  اور عمل  در آمد کیا جاتا ہے ۔  پچھلے دس سالوں کے دوران اس طرح کے فیصلوں سے متعلق معلومات متعلقہ ریاستی حکومتوں کے پاس ہوتی ہیں ۔

پانچویں شیڈول کے پیراگراف 5 (1) میں موجود دفعات کے مطابق ، پانچویں شیڈول کی ریاستوں کے گورنر درج فہرست علاقوں کے امن اور بہتر حکمرانی کے لیے ضابطے بنا سکتے ہیں ، بشمول مقامی حکمرانی سے متعلق معاملات ۔  اس سلسلے میں نوٹیفکیشن ، جہاں بھی جاری کیے جاتے ہیں ، متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے شائع کیے جاتے ہیں اور اپنے سرکاری ریکارڈ میں رکھے جاتے ہیں ۔

جیسا کہ پانچویں شیڈول کے پیراگراف 4 کے تحت التزام  کیا گیا ہے ، قبائل کی مشاورتی کونسل (ٹی اے سی) ان ریاستوں میں تشکیل دی گئی ہیں جن میں درج فہرست علاقے ہیں اور ، اگر صدرجمہوریہ ہدایت دیں  ، تو کسی بھی ریاست میں جہاں درج فہرست قبائل ہیں لیکن ان میں درج فہرست علاقے نہیں ہیں ، جو درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق معاملات پر مشورےدےسکتی ہیں ۔  ٹی اے سی کی تشکیل ، طریقہ کار اور کام کاج بشمول منعقد ہونے والی میٹنگوں کی تعداد کا تعین متعلقہ ریاستی حکومتیں پانچویں شیڈول کی دفعات کے مطابق کرتی ہیں ۔

حکومت ہند ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے کہ وہ ٹی اے سی کے موثرطور پر  کام کرنے سمیت درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مضبوط کریں ۔  ٹی اے سی کے ذریعے کئے جانے والے کاموں اور متعلقہ سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات متعلقہ ریاستی حکومتوں کے پاس ہوتی ہیں۔

********

 

UR-4680

(ش ح۔ م ش ع ۔ت ا)


(ریلیز آئی ڈی: 2244044) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी