سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے اعلی درجے کی آئی وی ڈی تشخیصی کٹ کی مقامی تیاری کے لیے ایکرانولائف جینومکس پرائیویٹ لمیٹڈ، چنئی کی حمایت کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 4:45PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند نے ایکرانولائف جینومکس پرائیویٹ لمیٹڈ، چنئی کو ”انڈیجینائزنگ آئی وی ڈی انوویشن: اسٹیبلشنگ اے اسٹیٹ آف دی آرٹ مینوفیکچرنگ فیسلٹی ٹو ڈرائیو اسکیلیبل اینڈ سسٹینیبل گروتھ آف ٹرونوم گراف اشیور آئی وی ڈی کٹس اینڈ ٹی بی ایف وائی این ڈی آئی وی ڈی کٹ“ کے عنوان سے منصوبے کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔ یہ منصوبہ ایک جدید مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام پر مرکوز ہے تاکہ کمپنی کی تیار کردہ مقامی ان وٹرو تشخیصی حلوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور تعیناتی کو ممکن بنایا جا سکے۔

ایکرانولائف جینومکس پرائیویٹ لمیٹڈ جدید، غیر مداخلتی تشخیصی ٹیکنالوجیز کی تیاری میں مصروف ہے جو سیل-فری ڈی این اے اور ایل اے ایم پی ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں پر مبنی ہیں اور متعدی امراض اور ٹرانسپلانٹ تشخیص جیسے اہم صحت کے تقاضوں کو پورا کرتی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت، کمپنی TANSIDCO انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت قائم کرے گی تاکہ دو اہم تشخیصی مصنوعات—Trunome GrafAssure اور TBFYND—کی پروڈکشن میں اضافہ کیا جا سکے۔

کمپنی کی نمایاں مصنوعات میں سے ایک، Trunome GrafAssure، ایک لیبارٹری میں تیار کردہ خون کا ٹیسٹ ہے جو اُن مریضوں میں، جن کا ٹھوس اعضا کا ٹرانسپلانٹ ہو چکا ہو، ٹرانسپلانٹ کے بعد عضو کے مسترد ہونے اور انفیکشن کی ابتدائی تشخیص کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ جدید سیل-فری ڈی این اے تجزیہ استعمال کرتا ہے، جو اعلیٰ تشخیصی حساسیت اور مخصوصیت فراہم کرتا ہے، جس کی بدولت معالجین علامات ظاہر ہونے سے کئی ہفتے پہلے ہی مسترد ہونے یا انفیکشن کے آثار کا پتہ لگا سکتے ہیں اور یوں بروقت طبی مداخلت اور بہتر نتائج کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

دوسرے پروڈکٹ، TBFYND کو تپ دق کے تیز اور درست پتہ لگانے کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کہ ہندوستان میں صحت عامہ کے سب سے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ دونوں تشخیصی کٹ مکمل طور پر اندرون خانہ محفوظ دانشورانہ املاک کے ساتھ تیار کی گئی ہیں اور ان پر کمپنی کے ملکیتی سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی کی جائے گی، جس سے قابل اعتماد اور قابل توسیع تشخیصی ورک فلو کو یقینی بنایا جائے گا۔

ٹی ڈی بی کے تعاون سے، یہ پروجیکٹ ان آئی وی ڈی کٹ کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے، مالیکیولر تشخیص میں ہندوستان کی گھریلو صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور درآمد شدہ تشخیصی ٹیکنالوجیز پر انحصار کو کم کرنے کے لیے ایک وقف پلیٹ فارم کی سہولت کے قیام کو قابل بنائے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے کہا کہ بورڈ دیسی بائیو ٹیکنالوجی ایجادات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جو جدید تحقیق کو کفایتی اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال کے حل میں منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشخیصی ٹیکنالوجیوں کے لیے جدید مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کا قیام ہندوستان کے صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور اہم طبی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایکرانولائف جینومکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹروں نے ٹی ڈی بی کی طرف سے دی جانے والی معاونت کی تعریف کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ مدد کمپنی کو پیداوار بڑھانے، اپنی تشخیصی کٹ کی تعیناتی کو تیز کرنے اور مریضوں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے لیے اختراعی جینومک تشخیص تک رسائی کو بڑھانے کے قابل بنائے گی۔

 

                                               **************

                                                                                                

 

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 4263

                                                  


(ریلیز آئی ڈی: 2241466) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी