وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ایف آئی ڈی ایف کے مقاصد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 3:23PM by PIB Delhi
محکمہ ماہی پروری، وزارتِ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، حکومتِ ہند مالی سال 2018-19 سے فشریز اینڈ ایکواکلچر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایف آئی ڈی ایف ) کر رہا ہے، جس کا کل حجم 7,522.48 کروڑ روپے ہے۔ اس کا مقصد ملک میں ماہی گیری اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل اور مضبوطی ہے۔ایف آئی ڈی ایف کے تحت مستحق اداروں، بشمول ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ریاستی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کو مختلف ماہی گیری کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے رعایتی مالی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت حکومتِ ہند نوڈل قرض فراہم کرنے والے اداروں کے ذریعے دی جانے والی مالی سہولت پر سالانہ 3 فیصد تک سود میں رعایت فراہم کرتی ہے، جبکہ قرض کی شرح سود کم از کم 5 فیصد سالانہ رکھی جاتی ہے۔اس اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 228 منصوبوں کو منظوری دی جا چکی ہے، جن کی کل لاگت 5,559.54 کروڑ روپے ہے، جبکہ سود میں رعایت کے لیے 4,351.86 کروڑ روپے کی حد مقرر کی گئی ہے، جو مختلف ریاستوں اور یوٹیز میں خرچ کی جا رہی ہے۔ ان میں مدھیہ پردیش کے لیے بھوپال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی ڈفیوزن سینٹر کے قیام کا 5 کروڑ روپے کا منصوبہ اور نجی شعبے کے 4 دیگر منصوبے شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 1.90 کروڑ روپے ہے۔ایف آئی ڈی ایف کے تحت قائم کیے گئے بنیادی ڈھانچے سے پوسٹ- ہارویسٹ نقصانات میں کمی، مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کی کارکردگی میں بہتری اور ماہی گیری کی ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔مدھیہ پردیش حکومت نے اس اسکیم کے فروغ اور پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت مختلف فریقوں، بشمول ماہی گیروں اور مچھلی پالنے والوں کے درمیان بیداری بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ مزید برآں، مدھیہ پردیش حکومت کے مطابق رتلام لوک سبھا حلقے میں پی ایم ایم ایس وائی کے تحت 26.43 ہیکٹر نئے تالابوں کی ترقی، 3 فِن فِش ہیچریز، 4 فیڈ ملز اور 2 آئس پلانٹس/کولڈ اسٹوریجز کے قیام کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
یہ معلومات ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ م م ۔ م ذ
(U N.4231)
(ریلیز آئی ڈی: 2241312)
وزیٹر کاؤنٹر : 8