سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
درج فہرست ذاتوں کے لیے قومی فیلوشپ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 4:16PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاوالے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ درج فہرست ذات کے طلبا کے لئے قومی فیلوشپ کی اسکیم کے تحت پچھلے تین برسوں کے دوران مستفیدین اور اخراجات کے حوالے سے اعداد و شمار ، جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے ، سے پتہ چلتا ہے کہ سال 25-2024 میں معمولی کمی کے علاوہ ہر سال مستفیدین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی اخراجات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
|
مالی سال
|
مستفیدین
|
اخراجات (کروڑ روپے میں)
|
|
2022-23
|
3608
|
134.07
|
|
2023-24
|
4166
|
199.82
|
|
2024-25
|
4143
|
209.50
|
اس اسکیم کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ، حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں ایک مخصوص آن لائن اسکالرشپ اور فیلوشپ مینجمنٹ پورٹل کے ذریعے اسکیم کا نفاذ ، براہ راست بینیفٹ ٹرانسفر کے ذریعے فیلوشپ کی تقسیم ، تصدیق کے عمل کو ہموار کرنا اور ویب سائٹس اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے ذریعے معلومات کی تشہیرکرنا شامل ہیں، تاکہ محکمہ ، عمل درآمد کرنے والی تنظیم نیشنل شیڈولڈ کاسٹ فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعے اہل طلباء میں وسیع تر بیداری اور کوریج کو یقینی بنایا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م۔ ق ر)
U. No.4245
(ریلیز آئی ڈی: 2241302)
وزیٹر کاؤنٹر : 11