وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مچھلی کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 3:21PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کےتحریری  جواب میں بتایا کہ پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) ماہی گیروں اور مچھلی کی پیدا وار کرنے والے کسانوں  کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور ان کی سودے بازی کی طاقت کو بڑھانے کے لیے مچھلی کی پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیموں (ایف ایف پی اوز) کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔ ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ ماہی پروری نے پچھلے پانچ سالوں (مالی سال 21-2020سے مالی سال 25-2024) کے دوران ملک میں 2195 ایف ایف پی اوز کی تشکیل کے لیے 544.86 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن میں ریاست تمل ناڈو میں 113 ایف ایف پی اوز شامل ہیں ۔ یہ پروجیکٹ مرکزی ایجنسیوں یعنی نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی) اسمال فارمرز ایگری بزنس کنسورشیم (ایس ایف اے سی) نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا (نیفیڈ) اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے ۔ یہ بھی جانکاری فراہم کی گئی کہ اب تک ملک میں کل 1990 فش فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف ایف پی اوز) تشکیل دی گئی ہیں جن میں ریاست تامل ناڈو میں 113 ایف ایف پی او شامل ہیں ۔ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت ملک میں تشکیل دی گئی فش فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف ایف پی اوز) کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ-1 میں فراہم کی گئی ہیں ۔ فی الحال ریاست تامل ناڈو میں ، خاص طور پر مایلاڈوتھورائی لوک سبھا حلقہ میں ایف ایف پی او بنانے کی کوئی خاص تجویز نہیں ہے ۔

ضمیمہ-I
پچھلے پانچ سالوں (مالی سال 21-2020سے مالی سال 25-2024) کے دوران پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت تشکیل کردہ  مچھلی کی پیداوار کرنے والے  کسانوں کی تنظیموں (ایف ایف پی اوز) کی ریاست وار تفصیلات ۔

نمبر شمار

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

تشکیل کردہ ایف ایف پی اوز کی تعداد

1

مدھیہ پردیش

107

2

جھارکھنڈ

28

3

اڈیشہ

30

4

اتر پردیش

75

5

مہاراشٹر

196

6

جموں و کشمیر

2

7

ہماچل پردیش

18

8

لداخ

1

9

چھتیس گڑھ

56

10

گجرات

95

11

دمن اور دیو

2

12

بہار

48

13

منی پور

148

14

میگھالیہ

9

15

آسام

176

16

میزورم

18

17

تریپورہ

122

18

تلنگانہ

245

19

آندھرا پردیش

176

20

تمل ناڈو

113

21

اتراکھنڈ

32

22

مغربی بنگال

41

23

کیرالہ

127

24

کرناٹک

64

25

ہریانہ

2

26

راجستھان

10

27

ناگالینڈ

43

28

گوا

3

29

پڈوچیری

1

30

اروناچل پردیش

2

 

میزان

1990

 

 *************

ش ح ۔ م ع۔ ر ب

U. No.4229


(ریلیز آئی ڈی: 2241235) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी