وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
میرین اسٹیورڈشپ کونسل سرٹیفیکیشن
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 3:19PM by PIB Delhi
ماہی گیری کے لیے ایکو لیبلنگ اور سرٹیفیکیشن اسکیمیں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی ان رہنما ہدایات کے مطابق ہوتی ہیں جو سمندری ماہی گیری سے حاصل ہونے والی مچھلی اور ماہی گیری کی مصنوعات کی ایکو لیبلنگ سے متعلق ہیں۔ یہ ہدایات پائیدار ماہی گیری کے نظم و نسق کے جائزے کے لیے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصول اور معیارات فراہم کرتی ہیں۔ فشری سروے آف انڈیا اور آئی سی اے آر-سنٹرل میرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ وقتاً فوقتاً ذخائر کا جائزہ لیتے ہیں اور بھارتی ساحل کے ساتھ سمندری مچھلی اور شیلفش کے وسائل کی نگرانی کرتے ہیں۔ ذخائر کی صورتحال، آبادی کی حرکیات اور حیاتیاتی خصوصیات سے متعلق سائنسی معلومات تیار اور عام کر کے یہ ادارے شواہد پر مبنی فیصلوں میں مدد دیتے ہیں اور قابلِ اعتماد ایکو لیبلنگ اور سرٹیفیکیشن اقدامات کے لیے سائنسی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)کے تحت محکمہ ماہی پروری، حکومتِ ہند، ذخائر کے جائزے اور پائیدار ماہی گیری کے نظم و نسق کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کر رہا ہے۔ ان میں سی ایم ایف آر آئی کی جانب سے یلوفن ٹونا کے ذخائر کا جائزہ اور فشری سروے آف انڈیا کے ذریعے سمندری ممالیہ کے ذخائر کی جانچ اور نگرانی کے پروگرام شامل ہیں۔ محکمہ ماہی پروری نے لکشدیپ میں پول اینڈ لائن طریقے سے پکڑے جانے والے اسکیپ جیک ٹونا کی ماہی گیری کے لیے میرین اسٹیورڈشپ کونسل (ایم ایس سی) سرٹیفیکیشن کی تجویز کی بھی توثیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اسکیمیں جیسے ایکواکلچر اسٹیورڈشپ کونسل (اے ایس سی)اور بیسٹ ایکواکلچر پریکٹسز (بی اے پی) بھی بھارت میں تیزی سے اپنائی جا رہی ہیں، اور کئی آبی فارمز، ہیچریز، فیڈ ملز اور پروسیسنگ یونٹس کو پہلے ہی سرٹیفیکیشن حاصل ہو چکی ہے۔
(ج) محکمہ ماہی پروری، حکومتِ ہند نے مختلف فریقوں کے ساتھ مشاورت اور حکمتِ عملی کے تحت متعدد سرگرمیاں انجام دی ہیں، جن میں انویسٹرز میٹس (انڈمان و نکوبار جزائر اور لکشدیپ میں)، کوسٹل اسٹیٹس فشریز میٹ، ان لینڈ فشریز اینڈ ایکواکلچر میٹ، سی فوڈ ایکسپورٹرز میٹ اور ورلڈ فشریز ڈے کی تقریب شامل ہیں، جس کا موضوع تھا “بھارت کی بلیو ٹرانسفارمیشن: سی فوڈ برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کو مضبوط بنانا”۔ اس کے علاوہ 39 ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنروں کے ساتھ ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس کا مقصد سفارتی روابط کو فروغ دینا، پائیدار ماہی گیری میں تعاون بڑھانا، تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا اور ماہی پروری و ایکواکلچر کے میدان میں نئی ٹیکنالوجیز اور ابھرتے شعبوں کو آگے بڑھانا تھا۔ حکومت اہم درآمد کنندہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرتی ہے تاکہ سی فوڈ کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔
اپنی پائیداری سے متعلق پہلوں کے تحت محکمہ ٹرول جالوں میں ٹرٹل ایکسکلوڈر ڈیوائسز(ٹی ای ڈی ایس)کی تنصیب کو فروغ دے رہا ہے، قومی سمندری ممالیہ پروگرام کی معاونت کر رہا ہے اور اینٹی بایوٹک باقیات کے کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنا رہا ہے۔ محکمہ نے "نیشنل فریم ورک آن ٹریس ایبلٹی ان فشریز اینڈ ایکواکلچر 2025" بھی جاری کیا ہے، جس کا مقصد ماہی گیری اور آبی زراعت کی ویلیو چین میں ایک قومی ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی نظام قائم کرنا، ملکی و بین الاقوامی ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانا، خوراک کی حفاظت اور معیار کو بہتر بنانا، شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانا، اور چھوٹے پیمانے کے ماہی گیروں اور کسانوں کے لیے ملکی و عالمی تجارت میں مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔
مزید برآں، "سستین ایبل ہارنسنگ آف فشریز اِن دی ایکسکلوسِو اکنامک زون (ای ای زیڈ)رولز، 2025" جاری کیے گئے ہیں، جن کا مقصد بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں اعلیٰ قدر اور برآمدات پر مبنی ماہی گیری کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر انڈمان و نکوبار اور لکشدیپ جزائر پر توجہ کے ساتھ۔
حکومتِ ہند کے محکمہ تجارت و صنعت نے میرین پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) کو سمندری غذاؤں کی برآمدات کے فروغ کے لیے مرکزی ادارہ مقرر کیا ہے۔ ایم پی ای ڈی اے برانڈ کی ترویج، برآمد کنندگان کے رجسٹریشن، درآمد کنندگان سے رابطہ اور اہم برآمدی سہولت سرٹیفکیٹس کے اجرا کا کام انجام دیتا ہے، جن میں کیچ سرٹیفکیٹ، جاپان کیچ ڈاکیومنٹیشن اسکیم(جے سی ڈی ایس)، انٹرنیشنل کمیشن فار دی کنزرویشن آف اٹلانٹک ٹوناز (ICCAT) کی دستاویزات، ڈی ایس-2031، چلی کے لیے سرٹیفکیٹ آف لیگل اوریجن، اور اعلیٰ قدر کی منڈیوں کے لیے نان ریڈیو ایکٹیویٹی سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔ یہ ادارہ تربیتی پروگراموں، آگاہی مہمات، ورکشاپوں اور چنتن شیوِروں کے ذریعے صنعت کی صلاحیت کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے کے لیے ایم پی ای ڈی اے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت کرتا ہے، بائر–سیلر میٹس (بی ایس ایم) اور ریورس بائر–سیلر میٹس (آر بی ایس ایم)کا انعقاد کرتا ہے اور بیرونِ ملک بھارتی مشنوں کے ساتھ قریبی تعاون کرتا ہے۔ بین الاقوامی معیار اور حفاظتی تقاضوں کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ تجارت کا ایکسپورٹ انسپیکشن کونسل (اے آئی سی)سی فوڈ ویلیو چین سے وابستہ فریقوں کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی اور تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے۔
یہ معلومات ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ م م ۔ م ذ
(U N.4228)
(ریلیز آئی ڈی: 2241234)
وزیٹر کاؤنٹر : 17