وزارت آیوش
دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان
’دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان’ کے تحت 1.4 کروڑ سے زائد شہریوں کا جائزہ لیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 2:44PM by PIB Delhi
’دیش کا پرکرتی پریکشن ابھیان’ مہم کا آغاز وزارتِ آیوش نے 9ویں آیوروید ڈے (29 اکتوبر 2024) کے موقع پر کیا۔ اس کا مقصد عوام میں آیوروید میں بیان کردہ‘پرکرتی’ کے تصور کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ان کی پرکرتی کا جائزہ لے کر صحت کے حوالے سے مثبت طرزِ فکر کو فروغ دینا ہے۔
یہ جائزہ ایک مخصوص موبائل ایپ کے ذریعے لیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ، آیوروید کے ماہرین اور آیوروید میڈیکل افسران سمیت رضاکاروں نے تعاون کیا۔ یہ موبائل ایپ کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے ادارے انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹو بایولوجی(آئی جی آئی جی ) کی فراہم کردہ منطق پر مبنی تھی، جو آیوروید کے اصولوں کے مطابق تیار کی گئی۔
اس مہم کے تحت اب تک 18 سال اور اس سے زائد عمر کے 1,40,69,556 بھارتی شہریوں کی پرکرتی کا جائزہ لیا جا چکا ہے، جس میں 1,85,704 رضاکاروں نے حصہ لیا۔
وزارتِ آیوش، نیشنل آیوش مشن(این اے ایم)کے تحت ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کو فعال بنانے پر بھی کام کر رہی ہے۔ اس کا مقصد آیوش اصولوں اور طریقۂ کار پر مبنی ایک جامع صحت و تندرستی کا ماڈل قائم کرنا ہے، جس میں فرد کی پرکرتی کا جائزہ بھی شامل ہے۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں 12,500 آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) فعال ہیں۔
یہ معلومات وزیر مملکت (آزادانہ چارج)برائے آیوش، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے 13 مارچ 2026 کو لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ م م ۔ م ذ
(U N.4222)
(ریلیز آئی ڈی: 2241216)
وزیٹر کاؤنٹر : 14