اقلیتی امور کی وزارتت
ویتنام کے نسلی اور مذہبی امور کی وزارت کے نائب وزیرعزت مآب جناب وائی تھونگ نے وفد کے ہمراہ آج اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار سے ملاقات کی
اس میٹنگ میں ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ تاریخی اور تہذیبی رشتوں کی عکاسی کی گئی، جس میں ان کے مشترکہ بدھ مت وراثت اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAR 2026 2:31PM by PIB Delhi
عزت مآب جناب وائی تھونگ، نائب وزیر، نسلی اور مذہبی امور کی وزارت، ویتنام نے ایک وفد کے ہمراہ آج اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں ہندوستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ تاریخی اور تہذیبی رشتوں کی عکاسی کی گئی، جس میں ان کی مشترکہ بدھ مت وراثت اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط شامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے ہندوستان-ویتنام جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 10ویں سال کی اہمیت کو بھی نوٹ کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
معززمہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے بھارت ٹرائب فیسٹیول - 2026 میں وزیر کی شرکت کے لیے تعریف کی اور ویتنام کو ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی میں کلیدی شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ویتنام کے ساتھ اپنے تاریخی طور پر قریبی اور بھروسہ مند تعلقات کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی روابط اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط پر مزید روشنی ڈالی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ بدھ مت کا مشترکہ ورثہ ہندوستان اور ویتنام کے معاشروں کے درمیان ایک اہم پل کے طور پر کام کر رہا ہے۔
ڈاکٹر کمار نے 2025 میں سارناتھ سے لائے گئے بھگوان بدھا کے مقدس آثار کی عوامی نمائش کے دوران ویتنام کے لوگوں کی طرف سے دکھائی جانے والی گہری عقیدت کی بھی تعریف کی۔ لاکھوں عقیدت مندوں نےاس میں شرکت کی اس نمائش کو دونوں ممالک کے مشترکہ روحانی ورثے اور اٹل دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔ اس نے بھگوان بدھ کی تعلیمات کے تحفظ اور اس کی تبلیغ کے لیے ان کے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کیا۔
دونوں فریقوں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اور ویتنام اپنی جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے 10ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں، جو عصری دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ دونوں فریقوں نے اس سنگ میل کو مناسب طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا جس میں ثقافتی ورثہ اور ثقافتی روابط کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں سال بھر مصروفیات کے سلسلے پر کام کر رہے ہیں۔
یہ میٹنگ ایک گرم جوشی اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جو باہمی اعتماد، احترام اور پائیدار دوستی کی عکاسی کرتی ہے جو ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات کی بنیاد ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت مضبوط اسکیموں، باخبر پالیسی سازی اور مسلسل رسائی کے ذریعے اقلیتی بہبود اور ترقی کی حمایت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
*****
ش ح – ظ الف –ن ع
UR No. 4220
(ریلیز آئی ڈی: 2241151)
وزیٹر کاؤنٹر : 13