وزارت دفاع
بھارتی بحری جہاز تریکند نے ماریشس کے پورٹ لوئس میں بندرگاہ کا دورہ مکمل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 MAR 2026 1:27PM by PIB Delhi
آئی این ایس تریکند نے 13 مارچ 2026 کو ماریشس کے پورٹ لوئس میں اپنا دورہ مکمل کر لیا۔ اس جہاز نے 12 مارچ 2026 کو پورٹ لوئس کے چیمپ ڈی مارس میں منعقدہ 58ویں ماریشس کے قومی دن کی پریڈ میں ایک مارچنگ ٹکڑی، بحریہ بینڈ اور فلائی پاسٹ کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ بھارتی جنگی جہازوں اور طیاروں کے ذریعہ ماریشس کے قومی دن کی تقریبات میں حصہ لینے کی روایت کے مطابق ہے۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران، جہاز کے کمانڈنگ افسر کیپٹن سچن کلکرنی نے پولیس کمشنر جناب رام پرساد سروجیبلی (پی ایم ایس ایم) اور ماریشس میں بھارت ہائی کمشنر عزت مآب جناب انوراگ شریواستو سے ملاقات کی۔ جہاز پر ایک ثقافتی شام کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں ماریشس کے تعلیم اور انسانی وسائل کے وزیر ڈاکٹر مہندر گنگا پرساد مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں حکومت ماریشس کے سینئر وزراء اور افسران نے بھی شرکت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رشتوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے جہاز نے کئی پیشہ ورانہ تعاملات، ثقافتی مصروفیات، کھیلوں کے مقابلے اور کمیونٹی رابطہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کو بھی آگے بڑھایا۔ ماریشس کے نیشنل کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے لیے بندرگاہ اور سمندری نگرانی کے عملی پہلوؤں بشمول آگ بجھانے اور نقصان پر قابو پانے کے لیے تربیتی کیپسول بھی چلائے گئے۔ یہ جہاز 12 مارچ 2026 کو زائرین کے لیے کھلا تھا اور اس نے 500 سے زائد زائرین کی میزبانی کی تھی۔
پورٹ لوئس کی روانگی کے بعد، آئی این ایس تریکند نے سی جی ایس ویلینٹ کے ساتھ ایک ’پیسج ایکسرسائز‘ (پی اے ایس ایس ای ایکس) اور مشترکہ خصوصی اقتصادی حلقہ (ای ای زیڈ) نگرانی کی، اور اس کے بعد اپنی منصوبہ بند آپریشنل تعیناتی کے آئندہ مرحلے کے لیے آگے بڑھا۔
بندرگاہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان عرصہ دراز سے قائم شراکت داری اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ بھارت کے ’مہاساگر‘ وژن- یعنی خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت- کے مطابق ہے، اور بھارت و ماریشس کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کی ازسر نو تصدیق کرتا ہے۔
TKNMAUFlypastNationalDay.jpg12FS.jpg)
TKNMAUMarchingContingentNationalDay.jpg0Z0I.jpg)
TKNCOCallOnMrAnuragHighCommissionerMAU.jpg76K9.jpg)
TKNMAUOpenForVisitors.jpg60WE.jpg)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4067
(ریلیز آئی ڈی: 2240129)
وزیٹر کاؤنٹر : 12