ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کو فروغ دینے کی تجویز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 3:22PM by PIB Delhi

ہندوستانی کی عالمی سطح پر ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات (ہینڈی کرافٹس سمیت)25-2024 میں 37.75 ارب امریکی ڈالرتھیں، جو 24-2023میں 35.87 ارب امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5.2 ؍فیصداضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ 2024 میں ہندوستان دنیا میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا۔ (ماخذ: آئی ٹی سی ٹریڈ میپ)

بندوستانی ٹیکسٹائل صنعت دنیا کی سب سے بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے، جس کا مضبوط خام مال قدرتی ریشوں جیسے کپاس، ریشم، اون اور جیوٹ کے ساتھ ساتھ مصنوعی ریشوں پر بھی مبنی ہے۔ یہ صنعت پوری ویلیو چین میں مہارت رکھتی ہے، یعنی فائبر سے لے کر کپڑے اور پھر تیار ملبوسات تک مینوفیکچرنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وقت کے ساتھ اس شعبے میں ملکی طلب میں بھی قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔

حکومت ہندوستانی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے اور ہندوستان میں ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں/اقدامات کو نافذ کر رہی ہے ۔ بڑی اسکیموں/اقدامات میں جدید ، مربوط ، عالمی معیار کا ٹیکسٹائل  کا بنیادی ڈھانچہ بنانے کے لیے پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارکس اسکیم ؛ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے اور مسابقت بڑھانے کے لیے ایم ایم ایف فبرک، ایم ایم ایف ملبوسات اور تکنیکی ٹیکسٹائل پر توجہ مرکوز کرنے والی پروڈکشن سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم ؛ ریسرچ انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ، پروموشن اور مارکیٹ ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز کرنے والا نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن ؛ مانگ پر مبنی ، پلیسمنٹ پر مبنی ، ہنر مندی پروگرام فراہم کرنے کے مقصد سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کے لیے سمرتھ-اسکیم ؛ سیرکلچر ویلیو چین کی جامع ترقی کے لیے سلک سماگرا-2 ؛ ہینڈلوم سیکٹر میں آخری تک مدد پہنچانےکے لیے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام شامل ہیں ۔ ٹیکسٹائل کی وزارت دستکاری کے فروغ کے لیے قومی دستکاری ترقیاتی پروگرام اور جامع دستکاری کلسٹر ترقیاتی اسکیم بھی نافذ کر رہی ہے ۔

حکومت ریبیٹ آف اسٹیٹ اینڈ سینٹرل ٹیکسز اینڈ لیویز(آر او ایس سی ٹی ایل) اسکیم کو بھی ملبوسات/گارمینٹس اور میڈ-اپس کے لیے نافذ کر رہی ہے تاکہ برآمدات پر صفر ٹیکس کے اصول کو اپناتے ہوئے مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ٹیکسٹائل مصنوعات جو آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم کے تحت شامل نہیں ہیں، انہیں دیگر مصنوعات کے ساتھ ریمیشن آف ڈیوٹیز اینڈ ٹیکسز آن ایکسپورٹڈ پروڈکٹس(آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایکسپورٹ پروموشن مشن برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع، لچکدار اور ڈیجیٹل بنیاد پر قائم فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس کے لیے مالی سال26-2025 سے31-2030 تک کل 25,060 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ مشن دو مربوط ذیلی اسکیموں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے:

1.نریات پروتساہن: اس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار(ایم ایس ایم ایز) کے لیے سستی تجارتی مالی سہولت تک رسائی کو بہتر بنانا ہے، جس میں مختلف عوامل جیسے سود پررعایت، ایکسپورٹ فیکٹرنگ، ضمانتی قرض، ای کامرس ایکسپورٹرز کے لیے کریڈٹ کارڈز اور نئے بازار میں تنوع کے لیے قرض میں اضافہ شامل ہے۔

II. نریات دیشا: اس کا مقصد غیر مالی معاونت فراہم کرنا ہے جو بازار کی تیاری اور مسابقت کو بڑھاتی ہے، جس میں برآمدات کا معیار اور تعمیل  میں مدد، بین الاقوامی برانڈنگ اور پیکیجنگ میں مدد، تجارتی میلوں میں شرکت، برآمداتی گودام اور لاجسٹکس، تجارتی معلومات  کی استعداد بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ معلومات وزیر برائے ٹیکسٹائل  جناب گری راج سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

*****

ش ح ۔ م ع ن۔ ن ع

U. No.3980

 


(ریلیز آئی ڈی: 2239615) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी