سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: سنیل پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کی فراہمی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAR 2026 4:05PM by PIB Delhi

محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کا روزگار کے لیے اختراعات کو مضبوط کرنا، بڑھانا اور فروغ دینا (سنیل) پروگرام معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کے لیے نچلی سطح پر ٹیکنالوجی کی فراہمی میں کمی کو دور کرنے کے مقصد سے کمیونٹی پر مبنی تنظیموں (سی بی اوز)، سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جیز) اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز) کی مؤثر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ایک وکندریقرت اور شراکت داری پر مبنی ادارہ جاتی فریم ورک پر عمل کرتا ہے۔

کلیدی میکانزم میں شرکت پر مبنی ضروریات کا تعین، ٹیکنالوجی کی مشترکہ تخلیق اور مقامی برادریوں کی شمولیت کے ساتھ فیلڈ کی توثیق شامل ہے۔ اس کے علاوہ علاقائی، ریاستی اور قومی سطح کے سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی علمی اداروں اور این جی اوز کو عمل درآمد کے شراکت دار کے طور پر شامل کیا جاتا ہے، جبکہ پنچایتوں، کوآپریٹیوز، رضاکارانہ گروپوں، ایف پی اوز اور ایس ایچ جیز جیسی مقامی تنظیموں کی موجودگی بھی اس عمل کا حصہ ہوتی ہے۔

اس پروگرام کے تحت سائنسی علم اور مقامی طور پر موزوں ٹیکنالوجیز کی آخری میل تک فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے صلاحیت سازی اور تربیت، عملی مظاہرے، اور نمائشی دوروں کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں ریاستی حکومتوں، متعلقہ محکموں اور حکومت کی دیگر اسکیموں اور پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگی بھی قائم کی جاتی ہے تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کی مداخلتوں، کمیونٹی کی ملکیت اور سنیل پروگرام کے تحت کیے گئے کام کی طویل مدتی پائیداری کو مضبوط بنایا جا سکے۔

سنیل پروگرام کے تحت تعاون یافتہ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع (ایس ٹی آئی) مداخلتوں کا پروجیکٹ کی بنیاد پر جائزہ ماہر کمیٹی کے اراکین کی جانب سے سالانہ نگرانی اور وقتاً فوقتاً جائزوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ان جائزوں میں صحت، تعلیم، قدرتی وسائل کے انتظام اور صاف توانائی جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اہم نتائج درج ذیل ہیں:

  • غیر محفوظ علاقوں میں سستی اور مناسب صحت و صفائی کی ٹیکنالوجیز تک بہتر رسائی؛
  • ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیمی مداخلتوں کے ذریعے سیکھنے کے بہتر نتائج اور ڈیجیٹل شمولیت؛
  • زراعت، پانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں پائیدار طریقوں کو اپنانا؛
  • وکندریقرت صاف توانائی کے حل کے استعمال میں اضافہ، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ہے اور ماحولیاتی اثرات کو کم کرتا ہے۔

سنیل پروگرام کے تحت تعاون یافتہ منصوبے ذرائع معاش پر مرکوز اور کثیر شعبہ جاتی نقطۂ نظر اپناتے ہیں، جس کے تحت مقامی برادری کی ضروریات کی نشاندہی کی جاتی ہے اور مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید، کم لاگت اور صارف دوست سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی حل فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان شعبوں میں زراعت اور فارم آٹومیشن، روایتی دستکاری اور ہینڈلوم میں پائیداری، آن فارم اور آف فارم سرگرمیوں میں سپلائی چین کو بہتر بنانا، قدرتی ماحولیاتی نظام کا تحفظ، اور مقامی برادریوں کی مدد کے ساتھ معیشت کو فروغ دینے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی سے چلنے والی ماحولیاتی سیاحت شامل ہیں۔

یہ پروگرام لینڈ–لیب–لینڈ (ایل ایل ایل) طریقۂ کار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، جس کے تحت پہلے علاقائی یا مقامی سطح پر ذرائع معاش سے متعلق مسائل یا ہدف آبادی کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کی جاتی ہے، اور پھر لیب سے فیلڈ تک موافق ٹیکنالوجیز اور پائیدار سائنسی حل متعارف کرائے جاتے ہیں۔

لینڈ–لیب–لینڈ (ایل ایل ایل) ماڈل کے ذریعے نافذ کردہ ٹیکنالوجیز کے طویل مدتی سماجی و اقتصادی اثرات کا اندازہ بیس لائن اور اینڈ لائن سروے، نتائج و اثرات کے اشاریوں، مستفید ہونے والوں کی آراء اور آزادانہ تشخیصی مطالعات کے امتزاج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ پیداواری فوائد، آمدنی میں اضافہ، روزگار کے مواقع کی تخلیق، سماجی شمولیت اور ماحولیاتی پائیداری جیسے پیمانوں کا مسلسل جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ پائیدار فوائد اور توسیع پذیری کو یقینی بنایا جا سکے۔

سنیل پروگرام نے دیہی اور کم سہولیات یافتہ برادریوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے علم، تکنیکی مہارتوں اور اختراعی صلاحیت کو بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ ہنرمندی کے فروغ اور تربیتی پروگراموں، صنعت کاری کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے ان پٹ، مناسب ٹیکنالوجی تک بہتر رسائی اور مقامی برادریوں، خواتین اور شراکت دار اداروں کی تربیت کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔ اس پروگرام نے کمیونٹیز کو ٹیکنالوجیز کو آزادانہ طور پر اپنانے، انہیں مقامی حالات کے مطابق ڈھالنے اور ان کا انتظام کرنے کے قابل بنایا ہے، جس سے مقامی صلاحیتوں کو تقویت ملی ہے اور جامع و پائیدار ترقی کو فروغ ملا ہے۔

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

***

UR-3906

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2239112) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी