مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل کی بحالی کا روڈمیپ


بی ایس این ایل پورے بھارت میں تعیناتی کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ایک لاکھ 4G سائٹ نصب کر رہا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 5:35PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت، ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بی ایس این ایل کو مضبوط، مسابقتی اور قابل عمل بنانے کے مقصد سے حکومت نے اس کے لیے تقریباً 3.22 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے تین بحالی پیکیج منظور کیے ہیں۔ ان پیکیجوں میں سرمایہ کی فراہمی، قرض کی تنظیم نو، دیہی ٹیلی فونی کے لیے ویایبلٹی گیپ فنڈنگ، اور 4G/5G اسپیکٹرم کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

حکومت نے انتظامی طور پر بی ایس این ایل کو 700 میگا ہرٹز، 800 میگا ہرٹز، 1800 میگا ہرٹز، 2100 میگا ہرٹز، 2500 میگا ہرٹز اور 3300 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ میں اسپیکٹرم نیلامی میں طے شدہ قیمتوں پر تفویض کیا ہے تاکہ 4G اور 5G خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ان بحالی پیکیجوں کے نتیجے میں بی ایس این ایل نے مالی سال 2020–21 سے آپریٹنگ منافع حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ کہ 2014 کے بعد سے بی ایس این ایل نے 13,748 عدد 2G بی ٹی ایس، 39,722 عدد 3G بی ٹی ایس (نوڈ B) اور 1,03,305 عدد 4G بی ٹی ایس (eNodeB) شامل کیے ہیں۔

ٹیلی کام خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے بی ایس این ایل پورے بھارت میں تعیناتی کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ ایک لاکھ 4G سائٹ نصب کر رہا ہے۔ 28.02.2026 تک مجموعی طور پر 97,906 عدد 4G سائٹ نصب کی جا چکی ہیں، جن میں سے 96,103 سائٹ آن ایئر ہو چکی ہیں۔

اس کے علاوہ، ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو 04.08.2023 کو مرکزی کابینہ کی منظوری حاصل ہوئی، جس کی مجموعی لاگت 1.39 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس پروگرام کا مقصد طلب کی بنیاد پر تمام گرام پنچایتوں اور دیہات تک فائبر نیٹ ورک پہنچانا ہے، جس میں دیہی علاقوں میں 1.5 کروڑ تیز رفتار ایف ٹی ٹی ایچ براڈبینڈ کنکشن فراہم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ اس اسکیم کے لیے بی ایس این ایل کو پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔

سرحدی اور دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک کوریج کو مزید وسعت دینے کے لیے حکومت مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے، جیسے 4G سیچوریشن اسکیم، بارڈر آؤٹ پوسٹ (بی او پی) اور بارڈر انٹیلی جنس پوسٹ (بی آئی پی) وغیرہ۔ ان اسکیموں کی تفصیلات https://usof.gov.in  پر دستیاب ہیں۔

************

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 3811


(ریلیز آئی ڈی: 2238535) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी