خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

سائنسی اور انتظامی امور میں ہندی کے زیادہ استعمال سے عوامی رابطہ مضبوط ہوتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


سرکاری کام کاج میں ہندی کے استعمال میں گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

حکومت ہندی کے ساتھ ساتھ علاقائی زبانوں کی ترقی اور استعمال کو بھی فروغ دے رہی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 7:12PM by PIB Delhi

حکمرانی اور سائنسی ابلاغ میں ہندی کے وسیع تر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، محکمۂ جوہری توانائی اور محکمہ خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سرکاری کام کاج میں ہندی کے استعمال کو وسعت دینے سے شہریوں کے ساتھ رابطہ مضبوط ہوتا ہے اور سائنسی و انتظامی عمل مزید قابل رسائی بن جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج محکمہ خلا (ڈی او ایس) اور محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کی ہندی صلاح کار کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ انتظامی امور میں ہندی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ چند سال پہلے تک سرکاری کام کاج کا صرف تقریباً 14 فیصد حصہ ہی ہندی میں انجام دیا جاتا تھا، جس سے حکومت کے کام کاج میں اس زبان کے زیادہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔ انہوں نے اسرو (ISRO) اور محکمہ جوہری توانائی کی قیادت کی جانب سے ہندی کی تعلیم کو فروغ دینے اور اپنی متعلقہ تنظیموں میں سرکاری و تکنیکی ابلاغ میں اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھی ستائش کی۔

ہندی صلاح کار سمیتی کے ارکان نے بھی اجلاس کے دوران اپنی تجاویز پیش کیں اور سائنسی اداروں میں سرکاری کام کاج میں ہندی کے استعمال کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے محکموں اور مشاورتی ارکان کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ پیش رفت کا جائزہ لینے اور انتظامی و سائنسی ابلاغ میں ہندی کے استعمال کو وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے لیے وقتاً فوقتاً اجلاس منعقد کیے جائیں۔ کمیٹی نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ ہندی سے متعلق ترجمے کا کام تربیت یافتہ ہندی مترجمین کے ذریعے انجام دیا جائے اور ترجمہ نگاروں کے لیے لازمی تربیت فراہم کی جائے تاکہ تراجم کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر موصوف نے ہندوستانی زبانوں کے فروغ میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے کردار کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اے آئی میں مواد کو 22 ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو ہندی سمیت متعدد زبانوں میں علم کی ترسیل اور سرکاری ابلاغ کو نمایاں طور پر تقویت دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی معلومات اور انتظامی پیغامات کو وسیع تر عوام تک پہنچانے کے لیے تکنیکی ذرائع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

وزیر نے مزید کہا کہ ہندی کے فروغ کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، مختلف محکموں میں علاقائی زبانوں کی ترقی اور ان کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے محکموں اور ہندی صلاح کار سمیتی کے ارکان کے درمیان مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکموں اور مشاورتی ارکان کے درمیان باقاعدہ تبادلہ خیال برقرار رکھا جانا چاہیے اور تجویز دی کہ وقتاً فوقتاً ورچوئل اجلاس بھی منعقد کیے جائیں تاکہ مسلسل مکالمہ جاری رہے اور ارکان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز پر مؤثر طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کے آغاز سے قبل مرکزی وزیر نے دونوں محکموں کی جانب سے منعقد کی گئی نمائشوں کا بھی دورہ کیا اور محکمہ خلا اور محکمہ جوہری توانائی کی جانب سے پیش کی گئی ٹیکنالوجیوں اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات کو بھی سراہا کہ دونوں محکموں نے اپنی رپورٹ اور دیگر سرکاری ابلاغ کو ہندی میں بھی دستیاب کرایا ہے۔

اجلاس کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ سرکاری کام کاج میں ہندی کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور محکموں اور مشاورتی ارکان کے درمیان باہمی تال میل کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

 

 

تصویر: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ پیر کو نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں خلائی محکمہ کی ہندی صلاح کار سمیتی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے۔

 

 

 

                                               **************

                                                                                                   

 

ش ح۔ ف ش ع

09-03-2026

                                                                                                                                       U: 3611

 


(ریلیز آئی ڈی: 2237218) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी