وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے زیرِ اہتمام لکھنؤ میں پہلی بار 'اسٹریٹجک کمیونیکیشن کانکلیو' کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAR 2026 8:32PM by PIB Delhi

بھارتی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے7 مارچ 2026 کو لکھنؤ، اتر پردیش میں اپنی نوعیت کے پہلے 'اسٹریٹجک کمیونیکیشن کانکلیو'  کا انعقاد کیا۔ تقریباً 500 افراد کی شرکت کے ساتھ، اس کانکلیو میں قومی سلامتی کے ڈھانچے میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے حوالے سے غوروخوض اور پینل مباحثے کیے گئے۔ پینلسٹس اور مقررین میں سینئر سفارت کار، حکومت کے مواصلاتی ماہرین اور میڈیا سے وابستہ افراد شامل تھے۔ شرکاء میں سینٹرل کمانڈ کے اعلیٰ فوجی حکام اور سرکاری و نجی شعبوں کے مواصلاتی پیشہ ور افراد  نے شرکت کی۔

اپنے افتتاحی خطاب میں، جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، سینٹرل کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل انندیا سین گپتا نے جنگ کی نوعیت میں آنے والی بنیادی تبدیلی پر روشنی ڈالی، جس میں اب معلومات اور ذہنی ادراک کے شعبے بھی شامل ہو چکے ہیں۔ 'ادراک کے انتظام و انصرام'  کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادراک سے قانونی حیثیت  بنتی ہے، قانونی حیثیت سے اثر و رسوخ پیدا ہوتا ہے اور اثر و رسوخ ہی نتائج کا تعین کرتا ہے۔ انہوں نے بیانیوں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور روایتی جنگ کی حد سے نیچے رہنے والے تنازعات  سے پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں بھی بات  چیت کی۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسٹریٹجک کمیونیکیشن محض ردِ عمل، وقتی واقعات یا شخصیات پر مبنی نہیں رہ سکتی، بلکہ اسے ادارہ جاتی، باقاعدہ نظریے  پر مبنی اور صلاحیتوں سے لیس ہونا چاہیے۔

اس کانکلیو میں ایک ماہرانہ پالیسی سطح کا سیشن شامل تھا جس کا موضوع ’ابھرتی ہوئی معلوماتی جگہ میں مستقبل کی تیاری کے لیے ایک صلاحیت کے طور پر اسٹریٹجک کمیونیکیشن کو ادارہ جاتی بنانا‘ تھا۔ اس سیشن سے اقوام متحدہ میں بھارت کی پہلی خاتون مستقل نمائندہ سفیر روچیرا کمبوج (ریٹائرڈ)، سفیر یش وردھن سنہا (ریٹائرڈ) اور لیفٹیننٹ جنرل راج  شکلا (ریٹائرڈ) نے خطاب کیا۔

ایک خصوصی معلوماتی سیشن کا انعقاد ’ابھرتی ہوئی ملٹی ڈومین کارروائیوں میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن: حکمتِ عملی، ڈھانچہ، عمل اور تیاری‘ کے موضوع پر کیا گیا، جس میں پالیسی اور آپریشنل پہلوؤں کو یکجا کیا گیا۔ اس سیشن کے دوران سفیر دلیپ سنہا، ڈاکٹر شانتنو مکھرجی، محترمہ وینا جین اور لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے سمیت ریٹائرڈ سول اور فوجی حکام نے اہم  معلومات شیئر کیں۔ میڈیا کے ساتھ ’ذہنی فضا کی تشکیل: اسٹریٹجک ڈومین میں ادراک کا انتظام‘ اور ’معلوماتی طاقت اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن‘ کے عنوانات پر پینل مباحثے ہوئے جن میں ادراک کے انتظام اور معلوماتی طاقت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس کانکلیو کا مقصد بھارت کے قومی سلامتی کے ڈھانچے میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کا بطور ایک ادارہ جاتی صلاحیت جائزہ لینا اور ابھرتی ہوئی معلوماتی فضا میں نظریات ، ڈھانچوں، طریقہ کار اور تیاری کے حوالے سے قابلِ عمل تجاویز پیش کرنا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع ۔ ن م۔

U- 3546


(ریلیز آئی ڈی: 2236874) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी