سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو با اختیار بنانے کا محکمہ)ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) بجٹ کے بعدکے ویبینار کے دوران ‘‘دیویانگ جن کوشل یوجنا’’ اور‘‘دیویانگ جن یوجنا سہارا’’ پر ایک خصوصی ذیلی سیشن کی میزبانی کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2026 9:22PM by PIB Delhi
معذور افراد کو با اختیار بنانے کامحکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) دیویانگ جن کوشل یوجنا اور دیویانگ جن سہارا یوجنا کے موضوع پر ایک خصوصی ذیلی سیشن منعقد کرنے والا ہے۔ یہ سیشن بجٹ کے بعد کے ویبینار سلسلے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جو وزارتِ صحت و خاندانی بہبود اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے مرکزی بجٹ 27–2026 کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اہم موضوعات پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔
یہ ویبینار مجموعی موضوع “سب کا ساتھ، سب کا وکاس – عوام کی امنگوں کی تکمیل” پر مرکوز ہوگا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی 9 مارچ 2026 کو پوسٹ بجٹ ویبینار 2026–27 سے خطاب کریں گے۔
ویبینار میں معذور افراد کی شمولیت، رسائی اور معاشی بااختیاری کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پالیسی اقدامات پر غور کیا جائے گا، خاص طور پر مجوزہ دیویانگ جن کوشل یوجنا اور دیویانگ جن سہارا یوجنا پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ویبینار میں مختلف خصوصی ذیلی سیشن بھی شامل ہوں گے، جن میں پالیسی ساز، صنعت کے رہنما، معذور افراد کے حقوق کے علمبردار، تربیتی ادارے اور کاروباری شخصیات شریک ہو کر معاون ٹیکنالوجی کے نظام کو مضبوط بنانے اور دیویانگ جن کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
یہ مجوزہ اقدامات حقوقِ معذورین ایکٹ 2016 کے وژن کے مطابق ہیں اور حکومت کے اس عزم کو آگے بڑھاتے ہیں کہ ایک جامع اور قابلِ رسائی بھارت تعمیر کیا جائے، جہاں ہر معذور شخص عزت، خود مختاری اور مساوی مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکے۔
***
ش ح۔ ع و۔ش ب ن
U-3540
(ریلیز آئی ڈی: 2236815)
وزیٹر کاؤنٹر : 3