وزارت دفاع
رکشا منتری نے آج کے جدید ٹیکنالوجی سے چلنے والے دور میں حکومت کے وکست بھارت مقصد کو حاصل کرنے کے لیےجی آر ایس ایس کو مخصوص پلیٹ فارم بنانے کی تاکید کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 9:23PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز(جی آر ایس ای) لمیٹڈ پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی سے چلنے والے دور کے ساتھ ہم آہنگ جدید ترین پلیٹ فارمز کے ساتھ آگے آنا جاری رکھیں تاکہ خود کو ہندوستان اور دنیا بھر میں جہاز سازی کی عمدہ مثال کے طور پر قائم کیا جا سکے، جبکہ مودی سرکار کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔ وہ 05 مارچ 2026 کو کولکتہ، مغربی بنگال میں جی آر ایس ای اہلکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

قومی تعمیر اور بلیو اکانومی میں جی آر ایس ای کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئےرکشا منتری نے ہندوستانی شپ یارڈ کو ہندوستان کی شاندار صنعتی اور دفاعی تاریخ میں ایک متحرک باب کے طور پر بیان کیا کیونکہ اس نے ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو گزشتہ تقریباً ڈیڑھ صدی سے قوی جنگی جہازوں اور قوم کے مفادات کو محفوظ بنانے کے لیے لیس کیا ہے۔ ’’جب آپ کا بنایا ہوا ایک جدید جنگی جہاز سمندر کی لہروں سے گزرتا ہے تو یہ صرف اسٹیل اور مشینری کا ڈھانچہ نہیں ہوتا، یہ ہزاروں کارکنوں کی محنت، انجینئروں کی اختراع، تکنیکی ماہرین کی درستگی اور شپ یارڈ کی قوم کے تئیں لگن کو مجسم کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے جی آر ایس ای میں کام کرنے والے ہر فرد کو ملک کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ایک بڑے عمل کے طور پر جی آر ایس ای میں کام کر رہے ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ سخت محنت، مہارت اور عزم کے ذریعہ جی آر ایس ای نے وہ حاصل کیا ہے جسے بہت سے لوگ کبھی ناممکن سمجھتے تھے۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں اور آنے والے وقت میں ہندوستان کو ایک سمندری طاقت اور ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ’’نئے چیلنجز سامنے آئیں گے، نئی ٹیکنالوجیز ابھریں گی اور مقابلہ بڑھے گا۔ لیکن اسی محنت، لگن اور عزم کے ساتھ، جی آر ایس ای ہندوستان اور دنیا کے لیے جہاز سازی کی عمدہ کارکردگی کی ایک روشن علامت بن جائے گا۔‘‘
تقریب کے ایک حصے کے طور پرجی آر ایس ای کے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی طرف سے ایک رنگا رنگ ثقافتی پرفارمنس بھی رکشا منتری کو پیش کی گئی، جنہوں نے اسے ‘‘بہترین’’ اور ہندوستان کے تنوع، ہندوستان کے اتحاد اور بھرپور ثقافتی ورثے کا عکاس قرار دیا۔ اس موقع پر سی ایم ڈی، جی آر ایس ای کموڈور پی آر ہری(ریٹائرڈ) اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ شپ یارڈ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

********
ش ح۔م ح ۔ رض
U-3437
(ریلیز آئی ڈی: 2235855)
وزیٹر کاؤنٹر : 51