قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی نے مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک کیمیکل یونٹ سے خطرناک گیس کے اخراج کی وجہ سے 2,600 سے زیادہ لوگوں کے انخلاء کا از خود نوٹس لیا
کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 7:08PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2600 سے زائد افراد جنمیں1,600 طلبہ شامل ہیں، کو مہاراشٹر کے پالگھر ضلع میں ایک کیمیکل یونٹ میں بڑے پیمانے پر خطرناک اولیئم گیس (فومنگ سلفیورک ایسڈ) کے اخراج کی وجہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اور گیس تقریباً پانچ کلومیٹر کے دائرے میں پھیلی ہوئی تھی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ اٹھاتے ہیں۔ اس لیے اس نے ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 مارچ 2026 کو تین افراد نے گیس کے اثر کی وجہ سے آنکھوں میں معمولی جلن کی شکایت کی۔ اطلاعات کے مطابق، رساو کی صحیح وجہ کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 3419
(ریلیز آئی ڈی: 2235741)
وزیٹر کاؤنٹر : 30