قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی)  نے اتر پردیش کے گورکھپور ضلع کے ایک نجی اسپتال میں موتیابند کی ناکام سرجری   کا از خود نوٹس لیا ہے ،جس  کے نتیجے میں 9 مریضوں کی متاثرہ آنکھیں نکالنی  پڑیں اور 9 دیگر کی بینائی  چلی گئ   


ریاست کے چیف سکریٹری اور گورکھپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کر کے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 10:14PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)  نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے کہ اتر پردیش کے گورکھپور ضلع کے ایک نجی اسپتال میں موتیابند کی ناکام  سرجری  کے بعد کم از کم نو مریضوں کی متاثرہ آنکھیں نکالنی پڑی ہیں اور نو دیگر ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئے ۔  اطلاعات کے مطابق ، نجی اسپتال میں یکم فروری 2026 کو ایک آئی کیمپ کے دوران 30 مریضوں کی سرجری کی گئی ۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں تو  یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی  سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے  ۔  اس لیے اس نے چیف سکریٹری ، حکومت اتر پردیش اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، گورکھپور ، اتر پردیش کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔

20 فروری 2026 کو کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق ، مریضوں نے آپریشن کے 24 گھنٹوں کے اندر آپریشن  والی  آنکھوں میں  شدید درد اور ڈسچارج  کی شکایت کرنا شروع کر دی ۔  مجموعی طور پر 18 مریضوں کو انفیکشن ہوا جس کے بعد ان کی حالت بگڑنے پر انہیں طبی علاج کے لیے دہلی ، لکھنؤ اور وارانسی بھیج دیا گیا ۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3366


(ریلیز آئی ڈی: 2235365) وزیٹر کاؤنٹر : 34
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी