اسٹیل کی وزارت
وزارتِ اسٹیل نے ‘بھارت اسٹیل 2026’ سے قبل عالمی سفارت کاروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ سیشن منعقد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAR 2026 11:09PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کی وزارتِ اسٹیل نے اس شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے اور اپنے اہم بین الاقوامی پروگرام ‘بھارت اسٹیل 2026’ کاخاکہ پیش کرنے کے مقصد سے دنیا بھر کے سینئر سفارت کاروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ اجلاس منعقد کیا۔
سفارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزارتِ اسٹیل کے سیکریٹری نے بھارت کی صنعتی اور اقتصادی تبدیلی کو تیز رفتار بنانے میں اسٹیل صنعت کے مرکزی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس شعبے کے پرعزم توسیعی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2030 تک 300 ملین ٹن (ایم ٹی) اور سال 2035 تک 400 ملین ٹن پیداواری صلاحیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ بھارت کو عالمی اسٹیل پیداوار میں ایک سرکردہ ملک کے طور پر قائم کیا جا سکے۔

شعبے کی تیز رفتار جدید کاری پر زور دیتے ہوئے جناب پونڈرک نے عالمی شراکت داروں کو دعوت دی کہ وہ بھارت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ملکی اسٹیل صنعت کم کاربن پیداوار(گیسوں کے اخراج کم) کے راستوں اور جدید پراسیس ٹیکنالوجیز کی جانب منتقلی کر رہی ہے۔ انہوں نے جدت، کارکردگی اور ماحولیاتی ذمہ داری پر مبنی مضبوط اور پائیدار عالمی سپلائی چینز کی تعمیر کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

16-17 اپریل 2026 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس-مع-نمائش ‘بھارت اسٹیل 2026’ کی جھلک پیش کرتے ہوئے، انہوں نے طویل مدتی اور پائیدار بین الاقوامی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت کے عزم پر زور دیا۔ بھارت کی حکمتِ عملی خام مال کی دستیابی کو مستحکم کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تیزی لانے، غیرضرر رساں اور پائیدار اسٹیل کی پیداوار کو فروغ دینے اور بامعنی عالمی تعاون کی حوصلہ افزائی پر مرکوز ہے۔
اس اجلاس میں سفارتی برادری کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی، جہاں نمائندوں نے بھارت کی دور اندیش سوچ کو سراہا اور ‘بھارت اسٹیل 2026’ میں شرکت کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ آئندہ سربراہ اجلاس ،اسٹیل کے شعبے میں مباحثے، جدت کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے لیے ایک نمایاں عالمی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔
****
ش ح۔ ع ح۔ ش ہ ب
U. No-3308
(ریلیز آئی ڈی: 2234852)
وزیٹر کاؤنٹر : 39