ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
این سی وی ای ٹی اور سنت شِرومنی روی داس گلوبل اسکلز پارک (ای ایس آر-جی ایس پی) نے این سی وی ای ٹی کی جانب سے ایوارڈنگ باڈی (اے بی - ڈوئل) کے طور پر منظوری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAR 2026 8:17PM by PIB Delhi
این سی وی ای ٹی اور سنت شِرومنی روی داس گلوبل اسکلز پارک (ایس ایس آر جی ایس پی)، بھوپال نے 02 مارچ 2026 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت این سی وی ای ٹی نے ایس ایس آر گلوبل اسکلز پارک کو ایوارڈنگ باڈی (اے بی-ڈوئل) کے طور پر منظوری عطا کی۔ اس منظوری کے بعد ایس ایس آر جی ایس پی اُن تربیت حاصل کرنے والوں کو اسناد جاری کرنے، جانچ کرنے اور سرٹیفکیٹ دینے کا مجاز ہوگا جنہیں اس کی ملکیت یا مکمل انتظام میں چلنے والے کیمپسز اور تربیتی مراکز میں منظور شدہ یا اختیار کردہ اہلیتوں کے تحت براہِ راست تربیت فراہم کی جائے گی۔
سنت شِرومنی روی داس گلوبل اسکلز پارک، جو حکومتِ مدھیہ پردیش کا ایک نمایاں منصوبہ ہے، این سی وی ای ٹی کے ساتھ اس دوہری درجہ کی منظوری کے معاہدے پر دستخط کرکے تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کے ایک ممتاز مرکز کے طور پر اپنی حیثیت مزید مضبوط کر چکا ہے۔ بھوپال میں قائم ایس ایس آر جی ایس پی کیمپس کو ٹیکنالوجی پر مبنی کورسز کی فراہمی کے لیے سنگاپور کے ادارے آئی ٹی ای ای ایس کی تکنیکی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ بطور ڈوئل ایوارڈنگ باڈی، ایس ایس آر جی ایس پی کو جانچ اور اسناد جاری کرنے دونوں فرائض انجام دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔
ایس ایس آر جی ایس پی کی اہلیت ’’پی ایل سی اور سینسرز ٹیکنالوجی کی بنیادیات‘‘ کو پہلے ہی این سی وی ای ٹی کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔

******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3301
(ریلیز آئی ڈی: 2234750)
وزیٹر کاؤنٹر : 48