ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی نے لیبرنیٹ فاؤنڈیشن کو بطور ایوارڈنگ باڈی (معیاری) منظوری عطا کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAR 2026 8:18PM by PIB Delhi

این سی وی ای ٹی اور لیبرنیٹ فاؤنڈیشن (ایل ایف) نے 02 مارچ 2026 کو ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت این سی وی ای ٹی نے لیبرنیٹ فاؤنڈیشن کو بطور ایوارڈنگ باڈی (اے بی — اسٹینڈرڈ) منظوری فراہم کی۔ اس منظوری کے بعد لیبرنیٹ فاؤنڈیشن اُن سیکھنے والوں کو اسناد اور سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اہل ہوگی جنہیں براہِ راست ایوارڈنگ باڈی کی جانب سے اس کے اپنے یا مکمل طور پر زیرِ انتظام کیمپسز اور تربیتی مراکز میں منظور شدہ یا اختیار کردہ اہلیتوں کے تحت تربیت دی جائے گی۔

لیبرنیٹ فاؤنڈیشن جو دفعہ 8 کے تحت قائم ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، کو این سی وی ای ٹی نے بطور معیاری ایوارڈنگ باڈی تسلیم کیا ہے تاکہ بھارت بھر میں صنعت سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ اسناد کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اس حیثیت کے تحت لیبرنیٹ فاؤنڈیشن قومی سطح پر تسلیم شدہ اہلیتیں تیار کرنے اور قومی ہنر مندی اہلیت فریم ورک (این ایس کیو ایف) سے ہم آہنگ پروگرام فراہم کرنے کی مجاز ہوگی، جس سے اسناد کے معیار اور اعتبار کو یقینی بنایا جائے گا۔

بیوٹی و ویلنیس، آئی ٹی-آئی ٹی ای ایس، ریٹیل، کیپیٹل گڈز اور گرین انرجی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے لیبرنیٹ فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں ہنر مندی کی تربیت اور مہارتوں میں اضافے کے ذریعے افرادی قوت کے معیار میں قابلِ پیمائش بہتری لانے کی جانب گامزن ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018DEZ.jpg
 

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3300


(ریلیز آئی ڈی: 2234748) وزیٹر کاؤنٹر : 43
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी