زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے مرکزی سیکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب  کا انعقاد


مرکزی وزیر جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر دیویش چترویدی کو اعزاز سے نوازا، نو مقررہ سیکریٹری اتیش چندرہ کو نیک تمنائیں پیش کیں

مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر چترویدی کی مدت کار مثالی رہی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 FEB 2026 8:17PM by PIB Delhi

زراعت و کسانوں کی بہبود کی وزرات نے ہفتہ کے روزمرکزی وزارت زراعت و کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیویش چترویدی، کےریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک باوقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے زراعت و کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی، جناب  شیوراج سنگھ چو ہان نے ڈاکٹر چترویدی کو اعزاز سے نوازا اور نو مقررہ سیکریٹری زراعت، جناب اتیش چندرہ کا باضابطہ خیرمقدم بھی کیا۔

1.jpeg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر دیویش چترویدی کی طویل، مخلصانہ اور مؤثر انتظامی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی ڈاکٹر چترویدی نے متوازن طرز عمل اختیار کیا اور وزارت کو نئی سمت اور رفتار دی۔ جناب شیو راج سنگھ چوہان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر چترویدی کی قائدانہ صلاحیتوں، مسائل حل کرنے کی اہلیت اور مضبوط ٹیم ورک کے جذبے نے وزارت کے کام کاج میں شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دیا۔

2.jpeg

مرکزی وزیر نے اُن کی مدت کار کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر دیویش چترویدی نے ہمیشہ عزم اور دوراندیشی کے ساتھ کام کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وزارت کے اقدامات مؤثر انداز میں اور مقررہ مدت کے اندر نافذ ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاکٹر چترویدی کے انتظامی تجربے اور واضح وژن نے محکمۂ زراعت و کسانوں کی بہبود میں پالیسی کے نفاذ اور باہمی ہم آہنگی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا۔

3.jpeg

تقریب کے دوران ایک جذباتی لمحے میں مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ڈاکٹر دیویش چترویدی کو بطور احترام یادگاری نشان اور گلدستہ پیش کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حاضرین نے زرعی شعبے اور ملک بھر کے کسانوں کے لیے ان کی طویل مدتی خدمات پر قدردانی اور تشکر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر نے نو مقررہ سیکریٹری زراعت جناب اتیش چندرہ کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں وزارت کسانوں کے مفادات کو آگے بڑھانے میں مزید مؤثر نتائج حاصل کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جناب چندرہ اپنے پیش رو کی قائم کردہ مضبوط بنیاد کو آگے بڑھاتے ہوئے زرعی ترقی اور دیہی فروغ کے لیے وزارت کی کوششوں کو مزید مستحکم کریں گے۔

پروگرام میں دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلش کمار سنگھ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر ایم ایل جاٹ، کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔

4.jpeg

            ***

ش ح۔م م۔ش ب ن

U-3244

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2234394) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi