سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر اور اس کی لیبارٹریوں نے نیشنل سائنس ڈے 2026 ملک بھر میں لیکچرز، سائنسی مظاہروں اور عوامی آگاہی(رسائی) کی سرگرمیوں کے ساتھ منایا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAR 2026 5:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی: کونسل برائے سائنسی و صنعتی تحقیق (سی ایس آئی آر) اور اس کی ذیلی تجربہ گاہوں(لیبارٹریوں) نے ملک بھر میں نیشنل سائنس ڈے 2026 نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس سلسلے میں لیکچرز، طلبہ کے مطالعاتی دوروں، سائنسی مظاہروں اور عوامی آگاہی (رسائی )کے پروگراموں سمیت متعدد دل چسپ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن کا مقصد نوجوان ذہنوں اور عام افراد میں سائنسی شعور اور تجسس کو فروغ دینا تھا۔

اس سال نیشنل سائنس ڈے "سائنس میں خواتین: وِکست بھارت کو متحرک کرنا" کے عنوان کے تحت منایا گیا، جس میں سائنسی اختراع کو آگے بڑھانے اور ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں خواتین کے کلیدی کردار کو اُجاگر کیا گیا۔

قومی دارالحکومت میں منعقدہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر سی ایس آئی آر–انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹو بایولوجی (سی ایس آئی آر–آئی جی آئی بی) اور سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹرز کے سائنس کمیونیکیشن اینڈ ڈسیمینیشن ڈائریکٹوریٹ (ایس سی ڈی ڈی) نے نوبل انعام یافتہ سر سی وی رمن کی حیات و خدمات اور اُن کی بے مثال  دریافت رمن ایفیکٹ کی یاد میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا۔

ڈاکٹر سی وی رمن مارگ پر سر سی وی رمن کی زندگی، سائنسی سفر اور نمایاں کارناموں کو اجاگر کرنے والی ایک خصوصی نمائش بھی منعقد کی گئی، جس نے عوام کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا اور ہندوستان کے شاندار سائنسی ورثے کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا۔

تقریبات میں عملی اور تجرباتی پہلو کو مضبوط بناتے ہوئے، سی ایس آئی آر–نیشنل فزیکل لیبارٹری (سی ایس آئی آر–این پی ایل) کے سائنس دانوں، ڈاکٹر سبھاش پنجا، ڈاکٹر شیبو ساہا اور ڈاکٹر ودیانند سنگھ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی دہلی) کے ڈاکٹر سومک سدھانتا اور مسٹر ہمانشو یادو (پی ایچ ڈی اسکالر) کے ساتھ مل کر رمن ایفیکٹ کا براہِ راست مظاہرہ پیش کیا۔ اس مظاہرے کے ذریعے شرکاء کو اس مظہر کا عملی مشاہدہ کرنے کا موقع ملا جس نے جدید اسپیکٹروسکوپی میں انقلاب برپا کیا اور آج بھی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

A person speaking into a microphone with a group of people around himAI-generated content may be incorrect.

اس کے بعد سی ایس آئی آر–این پی ایل اور آئی آئی ٹی دہلی کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر ایک معلوماتی اور دل چسپ لیکچر سیشن پیش کیا، جس میں رمن ایفیکٹ، اس کی سائنسی اہمیت اور مادّی سائنس، کیمیا، طب اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں اس کے وسیع اطلاقات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس سیشن میں پُرجوش اسکولی طلبہ کے علاوہ جامعہ ہمدرد کے انڈرگریجویٹ طلبہ نے بھی شرکت کی اور ماہرین کے ساتھ فعال تبادلۂ خیال کیا۔

مزید برآں، شریک طلبہ کو سی ایس آئی آر–انسٹی ٹیوٹ آف جینومکس اینڈ انٹیگریٹو بایولوجی (سی ایس آئی آر–آئی جی آئی بی) کی مختلف تجربہ گاہوں(لیبارٹریوں) کا رہنما دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں جاری تحقیقی سرگرمیوں اور جدید ترین سہولیات سے متعارف کرایا گیا۔ اس تجربے نے عصری سائنسی تحقیق کے بارے میں ان کی آگاہی(رسائی ) اور دلچسپی کو مزید فروغ دیا۔

اس موقع کی مناسبت سے عوامی رسائی کی ایک خصوصی پہل کے طور پر سی ایس آئی آر ہیڈکوارٹر کے سائنس کمیونیکیشن اینڈ ڈسیمینیشن ڈائریکٹوریٹ نے وزارتِ ثقافت کے تعاون سے شام کے وقت تاریخی قطب مینار کو روشن کرنے کا اہتمام کیا۔ اس یادگار کو نیشنل سائنس ڈے کے بارے میں بیداری عام کرنے اور معاشرے میں سائنس کے تغیر آفرین کردار کا جشن منانے کے لیے خصوصی طور پر منور کیا گیا۔

A tall tower lit up at nightAI-generated content may be incorrect.

ان ملک گیر سرگرمیوں کے ذریعے سی ایس آئی آر نے سائنسی مزاج کے فروغ، نوجوان طلبہ کی حوصلہ افزائی اور سائنس کو معاشرے کے قریب لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ سائنس کی قیادت میں ایک وِکست بھارت کے قومی وژن کو بامعنی اور دل کش انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-3231


(ریلیز آئی ڈی: 2234298) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी