وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کمان کی تبدیلی: بیس رپیئر ڈپو، پالم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAR 2026 4:59PM by PIB Delhi

ایئر کموڈور بی ایس وجے راؤ، وی ایس ایم نے یکم مارچ 2026 کو نئی دہلی کے بیس رپیئر ڈپو، پالم کی کمان بطور ایئر آفیسر کمانڈنگ سنبھال لی۔

ایئر کوموڈور وجے راؤ،  27 نومبر 1995 کو ہندوستانی فضائیہ کی ایروناٹیکل انجینئرنگ (الیکٹرانکس) برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے، اپنے ساتھ تین دہائیوں سے زیادہ کی ممتاز خدمات   کاتجربہ لے کر آئے ہیں۔  وہ الیکٹریکل انجینئر اور ایگزیکٹو ایم بی اے  ہیں  اور باوقار نیشنل ڈیفنس کالج اور آرمی وار کالج کے سابق طالب علم ہیں ۔

اپنے کریئر کے دوران ، انہوں نے کلیدی فیلڈ ، عملے اور پروجیکٹ مینجمنٹ کی اہم ذمہ داریاں انجام دی ہیں، جن میں ایک نمایاں بیس کے چیف انجینئرنگ آفیسر کی حیثیت سے خدمات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں آپریشنز ، منٹیننس اور پلان برانچوں میں اہم تقرریوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں ، جس نے ہندوستانی فضائیہ کی جدید کاری ،  خرید اور سسٹینمنٹ پروگراموں میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

ایئر آفیسر نے بیرونِ ملک پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بھارتی فضائیہ کی نمائندگی بھی کی ہے اور عالمی ایرو اسپیس اداروں کے ساتھ بڑے اپ گریڈ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگراموں میں فعال طور پر شریک رہے۔

انھیں نمایاں خدمات کے اعتراف میں صدرِ جمہوریہ کی جانب سے عطا کردہ وشِشٹ سیوا میڈل کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکے ہے۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3229


(ریلیز آئی ڈی: 2234242) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी