سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری نے نیشنل سائنس ڈےمنایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 MAR 2026 11:54AM by PIB Delhi
اٹھائیس فروری 1928 کوسر سی۔ وی۔ رمن کی جانب سے رمن ایفیکٹ کی دریافت کے تاریخی اعلان کی یاد میں،سی ایس آئی آر – نیشنل فزیکل لیبارٹری (سی ایس آئی آر۔ این پی ایل )نے 28 فروری 2026 کو نیشنل سائنس ڈے (این ایس ڈی–2026) منایا۔این ایس ڈی 2026 کے ایک حصے کے طور پر، صبح "نیشنل سائنس کانکلیو" اور سہ پہر میں "نیشنل سائنس ڈے لیکچر" کا اہمتام کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز نیشنل سائنس کانکلیو سے ہوا، جس نے تحقیقی اسکالرز، طلبہ اور 40 سال سے کم عمر نوجوان سائنس دانوں کو تین وسیع موضوعاتی شعبوں،میٹریلز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایم ایس ٹی)، فزکس، انجینئرنگ اینڈ میٹرولوجی (پی ای ایم) اور ماحولیات، صحت و کیمسٹری (ای ایچ سی)، کے تحت پوسٹر پریزنٹیشنز کے ذریعے اپنی تحقیق پیش کرنے کے لیے ایک متحرک اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔بہترین منتخب پوسٹرز کو میرٹ سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس نشست کا مقصد نوجوان سائنسی صلاحیتوں کی آبیاری کرنا اور بینُ الضابطہ تحقیق کو فروغ دینا تھا۔
“نیشنل سائنس ڈے لیکچر” کا آغاز پروفیسر وینو گوپال اچانتا، ڈائریکٹر سی ایس آئی آر–نیشنل فزیکل لیبارٹری کے افتتاحی کلمات اور معزز شخصیات کے پرتپاک استقبال سے ہوا۔ پروفیسر اچانتا نے سی ایس آئی آر–این پی ایل اور کے ایس کرشنن کے توسط سے رمن ایفیکٹ کے درمیان تاریخی ربط پر روشنی ڈالی، جنہوں نے اس کے لیے فیصلہ کن ثبوت فراہم کیے اور جو اس ادارے کے بانی ڈائریکٹر بھی تھے۔انہوں نے مقامی اور عالمی مسائل کے لیے مقامی سطح پر حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے کوانٹم میٹرولوجی میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو قبول کرنے اور سماجی اطلاق کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے سرحدی شعبوں میں میٹرولوجی کی مداخلت کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نیشنل سائنس ڈے کا خصوصی لیکچر مہمانِ خصوصی پروفیسر بھیم سنگھ، وگیان شری، اے این آر ایف نیشنل سائنس چیئر پروفیسر اور آئی آئی ٹی دہلی کے ایمریٹس/اعزازی پروفیسر نے پیش کیا، جس میں انہوں نے “الیکٹرک وہیکل—ایک پائیدار توانائی انقلاب” کے موضوع پر خطاب کیا۔ پروفیسر سنگھ نے برقی گاڑیوں کو پائیدار توانائی کے انقلاب کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان کے ارتقا، متعلقہ ٹیکنالوجیز، چارجنگ نظام اور مشن پر مبنی روڈ میپ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
مہمانِ اعزازی لیکچر دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پرتیک شرما نے دیا۔ انہوں نے سماجی مسائل کا ایک جامع ذخیرہ تیار کرنے اور اکیڈمیا و تحقیقی تجربہ گاہوں کے باہمی تعاون سے ان کے حل تلاش کرنے کے اپنے وژن کا اظہار کیا، جس نے سامعین کو اکیڈمیا-ریسرچ ہم آہنگی اور اختراع پر مبنی ترقی کے تصور سے متاثر کیا۔
پروگرام کا اختتام ڈاکٹر گووند گپتا ، کنوینر ، این ایس ڈی-2026 کے رسمی کلماتِ تشکر کے ساتھ ہوا ۔ انہوں نے سی ایس آئی آر-این پی ایل کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ، جن میں پہلے نیشنل سائنس کانکلیو کاانعقاد نیز کیٹالیسس وکست بھارت سی ایس آئی آر ۔ این پی ایل میں سائنس کے میدان میں خواتین کے کردار کو اجاگر کرنا شامل ہے۔




***
(ش ح۔اس ک )
UR-3217
(ریلیز آئی ڈی: 2234150)
وزیٹر کاؤنٹر : 9